Thursday , 23 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home Latest

وفاقی حکومت کا قرض 82 کھرب روپے تک پہنچ گیا

2 weeks ago
A A
The federal government's debt has reached Rs 8.2 trillion.
Share on FacebookWhatsApp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) پاکستان پر وفاقی حکومت کے قرضوں کا بوجھ مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق مئی 2026 کے اختتام تک وفاقی حکومت کا مجموعی قرض بڑھ کر 82 کھرب روپے تک پہنچ گیا، جو ایک سال کے دوران 5.9 کھرب روپے اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جون 2025 سے مئی 2026 کے دوران حکومتی قرضوں میں 7.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو اسی عرصے کی اوسط مہنگائی کی شرح 7 فیصد سے بھی زیادہ ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ صورتحال اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ حکومت کی مالی ضروریات اس کی آمدنی سے زیادہ ہیں، جس کے باعث قرضوں پر انحصار برقرار ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران وفاقی حکومت کے قرضوں میں اوسطاً 16 ارب روپے یومیہ کا اضافہ ہوا۔

دوسری جانب آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے وزارتِ خزانہ کی قرضہ جاتی حکمت عملی پر سنگین اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ قرضوں کی اصل ادائیگی کی ضروریات کا درست تخمینہ لگانے کے لیے وزارت میں مؤثر نگرانی اور کنٹرول کا نظام موجود نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان کو بائی پاس، پاکستان کے وسطی ایشیا تک نئے تجارتی راستے فعال

آڈٹ رپورٹ کے مطابق وزارتِ خزانہ نے مالی سال 2024-25 میں قرضوں کی اصل رقم کی واپسی کے لیے 1.83 کھرب روپے کی غیر حقیقی بجٹ سازی کی، جس کے نتیجے میں غیر ضروری اضافی اخراجات ہوئے۔

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ حکومت مالیاتی رپورٹنگ مینوئل کے مطابق ہر ماہ ڈیبٹ اینڈ لاسز رپورٹ بھی تیار نہیں کر رہی، حالانکہ اس رپورٹ کے ذریعے قومی قرضوں کی صورتحال کا باقاعدہ جائزہ لینا ضروری ہے۔

اسی دوران وزارتِ خزانہ کا ڈیٹ مینجمنٹ آفس گزشتہ چھ ماہ سے مستقل سربراہ سے محروم ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ڈیٹ آفس کا عہدہ جنوری 2026 سے خالی ہے، جبکہ تین ڈائریکٹرز میں سے صرف ایک مستقل ڈائریکٹر تعینات ہے۔ باقی ذمہ داریاں اضافی چارج کے تحت انجام دی جا رہی ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرونی قرض ایک سال میں 22.5 کھرب روپے سے بڑھ کر 23.8 کھرب روپے ہو گیا، یعنی تقریباً 1.3 کھرب روپے کا اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق روپے کی قدر نسبتاً مستحکم رہنے کے باعث بیرونی قرضوں میں اضافہ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں محدود رہا۔

تاہم قلیل مدتی بیرونی قرض میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جو صرف 201 ارب روپے سے بڑھ کر 2.7 کھرب روپے تک پہنچ گیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق اس اضافے کی ایک بڑی وجہ طویل مدتی قرضوں کی درجہ بندی کو قلیل مدتی قرض میں تبدیل کرنا ہے۔

Tags: #debutgovermnetloan
ShareSend

Related Posts

The World Bank has approved a loan of $375.9 million for Pakistan.
Latest

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے37 کروڑ 59 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

July 10, 2026
پاکستان اور اٹلی کے درمیان 20 ملین یورو کے رعایتی قرض کا معاہدہ
Pakistan

پاکستان اور اٹلی کے درمیان 20 ملین یورو کے رعایتی قرض کا معاہدہ

29 June , 2026
وفاقی بجٹ،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7فیصد اضافہ
Most important

وفاقی بجٹ،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7فیصد اضافہ

12 June , 2026
How many lakhs of rupees does every Pakistani owe
Latest

ہر پاکستانی کتنے لاکھ روپے کا مقروض ؟

5 June , 2026
Punjab government orders public not to donate sacrificial skins to banned and monitored organizations
The 3 most important

پنجاب حکومت کا عوام کو کالعدم اور زیر نگرانی تنظیموں کو قربانی کی کھالیں نہ دینے کا حکم

26 May , 2026
Pakistan and IMF talks to resume today
Latest

پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات آج پھر ہونگے

19 May , 2026
Next Post
First four-year Hajj policy approved; decision made to digitize Hajj operations.

پہلی چار سالہ حج پالیسی منظور، حج آپریشن ڈیجیٹل بنانے کا فیصلہ

Read this too

مستونگ میں فائرنگ ،سیشن جج اور گن مین شہید

23 July , 2026
Gold and silver prices fall

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

23 July , 2026
England Cricket Board announces Ashes series schedule.

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا ایشز سیریز کے شیڈول کا اعلان

23 July , 2026
Details obtained regarding the number of gifts received by Shahbaz Sharif and Ishaq Dar.

شہبازشریف،اسحاق ڈار کو کتنے تحفے ملے ،تفصیل مل گئی

23 July , 2026
Partial solar eclipse and Perseid meteor shower August 12, 2026, set to be a memorable night.

جزوی سورج گرہن اور پرسئیڈ شہابی بارش،12اگست 2026 یادگار رات بن جائے گی

23 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

English
Urdu