نئی دہلی ( پاک ترک نیوز) مشہور بھارتی پنجابی کامیڈین اداکار جسوندر سنگھ بھلہ کا انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجابی فلم انڈسٹری کے معروف کامیڈین اداکار جسوندر سنگھ بھلہ کا 65 سال کی عمر میں چل بسے۔ جسوندر بھلہ فورٹس ہسپتال، موہالن میں دم توڑ گئے۔
سینئر اداکار کی آخری رسومات ہفتے کو بالونگی میں ادا کی جائیں گی۔پنجابی فلم انڈسٹری کے کئی ساتھی فنکار دوست ان کی آخری رسومات میں شریک ہوں گے۔
واضح رہے کہ جسوندر بھلہ اپنے منفرد انداز اور مزاحیہ کرداروں کے لیے مشہور تھے وہ فلم کیری آن جٹا میں بھی اہم کردار نبھا چکے ہیں۔






