اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے بطور ثالث امریکا،ایران معاہدے کی توثیق کر دی ۔۔اسلام آباد مفاہمتی یادداشت فوری طور پر نافذ العمل قرار دے دیا۔ سوشل میڈیا پر پیغام میں وزیراعظم نے کہا امریکا بحری ناکہ بندی ختم، ایران آبنائے ہرمز کو کھول دے گا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای، صدر پزشکیان اور دیگر قیادت کو خراج تحسین پیش کیا ہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا امریکی صدر کی سفارتکاری نے ممکنہ بڑے تصادم کو روکا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر زرداری نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط تاریخی پیش رفت قرار دیدی
وزیراعظم نے امریکی مذاکراتی ٹیم ۔۔ قطر،سعودی عرب،ترکیہ اور مصری قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی انتھک محنت بے لوث خدمات اور فیصلہ کن کردار سے تاریخی پیشرفت ہوئی۔ اسلام آباد معاہدہ خطے میں مشترکہ خوشحالی کی بنیاد بنے گا۔












