اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیتموں میں خاطر خواہ کمی کرنے کا اعلان کر دیا۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا امریکا،ایران جنگ بندی کے بعد تیل کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں،اس میں مزید کمی آئے گی۔
وزیراعظم نے کہا پاکستان کے عوام نے مہنگائی کا طوفان برداشت کیا ۔پوری قوم کا کا شکر گزار ہوں ۔ تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچائیں گے۔جنگ بندی سے خطے میں معاشی خوشحالی آئے گی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہااسلام آباد مفاہمتی یادداشت پاکستان کے لیے بڑی کامیابی ہے۔ آج ساری دنیا میں پاکستان کا نام عزت و وقار سے گونج رہا ہے ۔ دنیا کے ہر خطے میں پاکستان کا وقار بلند ہوا ۔
وزیراعظم نے کہا امن کے قیام میں سب سے کلیدی کردار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ہے۔ نائب وزیراعظم نے اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالا ۔ محسن نقوی نے بھرپور کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی پر عوام کو فوری ریلیف ملنا چاہیئے،سینیٹر علی ظفر
وزیراعظم نے کہا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بہت بڑا حصہ ڈالا ۔قطر سعودی عرب ترکیہ اور چائنہ کا بہت بڑا کردار ہے ایران کے صدر نے دورہ پاکستان کی حامی بھری ۔
وزیراعظم نے مزید کہا پاکستان کی کامیابی پر ایوان میں متفقہ قرارداد منظور ہونی چاہیئے۔ متفقہ قرارداد اتحاد اور یکجہتی کا پیغام ہو گی۔ سیاسی اختلافات اپنی جگہ ،ملک کے لیے ایک ہیں اور ایک رہیں گے۔












