منامہ (پاک ترک نیوز) وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے بحرین میں مقیم معروف پاکستانی نژاد بزنس مین ملک عثمان کی اہل خانہ سمیت ملاقات کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کے دوران کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ہرممکن سہولت فراہم کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق بحرین کے رائل پیلس میں شہبازشریف سے ملاقات کے موقع پر ملک عثمان نے وزیر اعظم کی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی اور انہیں سرمایہ کاری کے لیے مثبت قدم قراردیا ۔
اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر قانون سازی کی جارہی ہے جس کے مثبت اثرات برآمد ہوں گے ۔ ملک عثمان نے ڈپٹی وزیر اعظم اسحق ڈار سے بھی الک ملاقات کی اور انہیں گلف ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی مشکلات سے آگا ہ کیا۔












