Friday , 24 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home Latest

پاکستان سٹاک مارکیٹ کی تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 54 ہزار پوائنٹس کی حد پار

11 months ago
A A
پاکستان سٹاک مارکیٹ کی تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 54 ہزار پوائنٹس کی حد پار
Share on FacebookWhatsApp

کراچی(پاک ترک نیوز ) پاکستان سٹاک ایکسچینج نے تیزی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک اور بلند ترین سطح حاصل کر لی، جو کہ معیشت میں استحکام اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کی عکاسی کرتا ہے۔
تفصیلات کےمطابق کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1719.20 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 154,384.92پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جو گزشتہ بند ہونے والی سطح 152,665.72 کے مقابلے میں 0.7 فیصد اضافہ ہے۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس نے تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 54 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 463 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 52 ہزار 665 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
یہ مثبت رجحان حکومت کی جانب سے بجلی کے شعبے کے گردشی قرضے کے مسئلے کے حل کے عزم کے بعد سامنے آیا ہے، روپے کی قدر میں استحکام اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ نے بھی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری لائی ہے۔
دوسری جانب سٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 29 اگست 2025 تک پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں 41.7 ملین ڈالر (0.21 فیصد) اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ذخائر 19.65 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
زرمبادلہ کے ذخائر میں یہ اضافہ بنیادی طور پر سٹیٹ بینک کے اپنے ذخائر میں 28.2 ملین ڈالر کے اضافے کی وجہ سے ہوا، جس کے بعد سٹیٹ بینک کے ذخائر 14.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
اسی دوران کمرشل بینکوں کے ذخائر میں بھی 13.5 ملین ڈالر کا مثبت اضافہ دیکھنے میں آیا۔
اگرچہ یہ اضافہ معمولی ہے، لیکن یہ پاکستان کے زرمبادلہ کی پوزیشن میں بتدریج بہتری کی نشاندہی کرتا ہے، جو کہ درآمدات کی ادائیگیوں اور بیرونی قرضوں کے انتظام کے لیے نہایت اہم ہے۔
یہ تبدیلی اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ پاکستان بیرونی دباؤ کے باوجود اپنی مالی پوزیشن کو مستحکم کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
سٹیٹ بینک کے ذخائر جو کہ ملک کی بیرونی مالی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی صلاحیت کا اہم اشاریہ ہیں، اب 10.66 ارب ڈالر پر ہیں، جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 9.00 ارب ڈالر ہیں، جو کہ مجموعی ذخائر میں شامل ہیں۔
ماہرین کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں یہ اضافہ پاکستانی معیشت کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے کیونکہ یہ ملک کو بیرونی مالی چیلنجز سے نمٹنے کی بہتر صلاحیت فراہم کرتا ہے۔

Tags: 100indexindexstockamarkatstockmarketstokexchange
ShareSend

Related Posts

امریکا ،ایران جنگ ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گراوٹ
Latest

امریکا ،ایران جنگ ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گراوٹ

July 8, 2026
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1199پوائنٹس کی کمی
Pakistan

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1199پوائنٹس کی کمی

July 7, 2026
Global investment in Indian stock market hits 10-year low
اہم ترین 2

بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں عالمی سرمایہ کاری دس سال کی کم ترین سطح پر

4 June , 2026
Pakistan Stock Exchange slumps
Latest

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی

24 April , 2026
Asian stock markets hit new highs on potential US-Iran talks
Latest

امریکا ایران ممکنہ مذاکرات،ایشیائی اسٹاک مارکیٹیں نئی بلندیوں پر

15 April , 2026
Pakistan Stock Exchange surges on ceasefire
Latest

جنگ بندی پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

8 April , 2026
Next Post
آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ: ٹکٹس، افتتاحی تقریب کی تفصیلات جاری

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ: ٹکٹس، افتتاحی تقریب کی تفصیلات جاری

Read this too

Attack by the Kharijite faction thwarted; 12 terrorists killed, 15 soldiers martyred.

ٹانک میں فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام، 12 دہشت گرد ہلاک، 15 جوان شہید

24 July , 2026
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کے ہاتھوں اسکائی47 ڈیٹا سینٹر قراقرم ون کا افتتاح

وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کے ہاتھوں اسکائی47 ڈیٹا سینٹر قراقرم ون کا افتتاح

24 July , 2026
کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

24 July , 2026
تیسرے آپریشن کے لیے آنے والی خواتین مانع حمل کا آپریشن کیا جائے گا،ڈاکٹر عذرا فضل پیچو ہو

تیسرے آپریشن کے لیے آنے والی خواتین مانع حمل کا آپریشن کیا جائے گا،ڈاکٹر عذرا فضل پیچو ہو

24 July , 2026
وفاقی حکومت کا گندم درآمد کرنے کافیصلہ

وفاقی حکومت کا گندم درآمد کرنے کافیصلہ

24 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

English
Urdu