
آر اے شمشاد
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے ۔ بنگال ٹائیگرز کی دوسرے ٹیسٹ میچ پر بھی گرفت مضبوط ہو چکی ہے اور پاکستان کو پہلی بار بنگلہ دیش کی سرزمین پر کلین سوئپ کے خطرہ کا سامنا ہے ۔
اس سے قبل بنگلہ دیش نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی کامیابی سمیٹی تھی اور یہ ان کی اپنی سرزمین پر شاہینوں کیخلاف پہلی ٹیسٹ فتح تھی ۔ بنگلہ دیش اس سے قبل کبھی بھی پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکا تھا ۔
دوسرے میچ میں کامیابی کی صورت میں بنگال ٹائیگرز شاہینوں کیخلاف نہ صرف کلین سوئپ مکمل کریں گے بلکہ یہ ان کے میدانوں میں بڑی کامیابی بھی ہو گی ۔
اس سے قبل اب تک دونوں ٹیموں 15ٹیسٹ میچز میں ایک دوسرے کے مد مقابل آ چکے ہیں جہاں شاہینوں کا پلڑا بھاری ہے انہوں نے 12میچز جیتے ہیں جبکہ بنگلہ دیش نے صرف 3میں کامیابی سمیٹی ہے ۔ ایک میچ ڈرا ہوا تھا ۔
بنگلہ دیش نے 2024میں پاکستان کیخلاف کلین سوئپ کیا تھا تاہم یہ میچز راولپنڈی میں کھیلے گئے تھے ۔
شائقین کرکٹ اور کرکٹ مبصرین نے پاکستان کی سلیکشن پر سوال اٹھا دیا ہے اور بنگلہ دیش میں قومی ٹیم کی کارکردگی کو غیر معیاری قرار دیدیا ہے ۔
شائقین کا کہنا ہے کہ بار بار غلطیاں دہرانا سمجھ سے بالاتر ہے ۔












