اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) پاکستان نے مشرق وسطی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ حالیہ واقعات خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے کا باعث بن رہے ہیں، پاکستان نے برادر ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے ،پاکستان نے تمام فریقوں پر تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔
Read this too: ایران کے خطے میں امریکی اہداف پر حملے ،آبنائے ہرمز بند
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق تمام فریق فوری طور پر کشیدگی میں کمی کے لیے عملی اقدامات کریں، تمام فریق اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت اپنے وعدوں کی پاسداری کریں۔












