اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) حکومت نے قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس دس جون کو بلانے کا فیصلہ کرلیا ۔
وزیراعظم شہبازشریف کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس بلانے کی سمری ایوان صدر بھجوا دی گئی ، صدر مملکت اجلاس طلب کرنے کی منظوری دینگے۔
دوسری جانب بجٹ میں چھوٹے تاجروں کیلئے نیا ٹیکس نظام متعارف کرانے کی تیاری۔سالانہ 2 کروڑ روپے تک کاروبار کرنے والے تاجر نئے ٹیکس نظام میں شامل ہو سکیں گے،ایف بی آر نے سمال ٹیکس پیئرز گائیڈنس سسٹم متعارف کرانے کا منصوبہ بنا لیا ،اسکیم میں شمولیت رضاکارانہ ہوگی، تاجروں پر زبردستی نہیں ہوگی،اہل تاجروں کیلئے آسان اور کم شرح ٹیکس مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ۔تین سال سے کاروبار کرنے والے دکاندار اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے،ایف بی آر پورٹل، موبائل ایپ اور ٹیکس سہولت کاروں کے ذریعے رجسٹریشن ممکن ہوگی،چھوٹے کاروباروں کو لازمی پی او ایس سسٹم سے استثنیٰ دینے کی تجویز،غیر معمولی مالی سرگرمیوں پر ہی آڈٹ کیے جانے کا امکان ہے ،آمدن چھپانے یا گوشوارے جمع نہ کرانے پر جرمانے اور قانونی کارروائی ہوگی،ذرائع کے مطابق اسکیم کا مقصد معیشت کی دستاویز بندی اور ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہے،رجسٹرڈ تاجروں کو اے ٹی ایل اسٹیٹس اور کم ودہولڈنگ ٹیکس کا فائدہ مل سکے گا،ایف بی آر چھوٹے کاروباروں کیلئے ٹیکس نظام آسان بنانے کی تیاری میں مصروف ہے












