اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے منیلا میں روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف سےملاقات کی ہے، پاکستان اور روس نے تجارت، توانائی، رابطہ کاری اور دیگر شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے کثیرالجہتی فورمز پر تعاون اور رابطہ مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے،پاک روس شراکت داری کے فروغ کےلیے اعلیٰ سطح روابط کی اہمیت پر زوردیا گیا، پاکستان اورروس نے باہمی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کاربن ڈائی آکسائیڈ سے الزائمر کے علاج کی نئی امید
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار منیلا میں بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ خلیل الرحمٰن سے بھی ملے،دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔دونوں رہنماؤں کا روابط مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔












