تہران ( پاک ترک نیوز) ایران نے قطر کے دو ایل این ٹینکرز کو روک دیا ، سمندری ٹریفک کے ڈیٹا کے مطابق دو قطری قدرتی گیس کے ٹینکرز، راشیدہ اور ال دایین،آبنائے ہرمز کے سمندری گزرگاہ عبور کرنے سے قبل واپس پلٹ گئے۔
یہ دونوں جہاز تنازع کے آغاز کے بعد سے قطری ساحل کے نزدیک لنگر انداز تھے اور اتوار کو روانہ ہوئے تھے، مگر ابھی تک واضح نہیں کہ انہوں نے کیوں واپس موڑا گیا ، برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، اگر قطری ایل این جی ٹینکرز، ال دایین اور راشیدہ، آبنائے ہرمز سے عبور کرنے میں کامیاب ہو جاتے تو یہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد ایل این جی کارگو کا پہلا عبور ہوتا، کیونکہ 28 فروری سے جاری کشیدگی کی وجہ سے خلیج فارس میں کشتی رانی شدید متاثر ہوئی ہے۔












