نیو یارک ( پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں سری لنکن ہم منصب آنند وجے پالا سے ملاقات کی ہے جس میں انسداد منشیات کے حوالے سے موثر کوآرڈینیشن پر اتفاق کیا گیا۔
دونوں وزرائے داخلہ نے پولیس ٹریننگ کے لئے باہمی تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور غیرقانونی امیگریشن اور جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے مسافروں کی روک تھام کیلئے اشتراک کار بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عبدالستار ایدھی کی سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،وزیراعظم
دونوں ممالک کے امیگریشن کے سربراہان اس ضمن میں فی الفور ایک دوسرے سے رابطہ کریں گے ۔دونوں وزرائے داخلہ نے جرائم پیشہ افراد کے نیٹ ورکس اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے حوالے سے ایم او یو پر تبادلہ خیال کیا ۔
وزرائے داخلہ نے دونوں وزارت داخلہ کے درمیان تعاون بڑھانے کے لئے جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر اتفاق کیا ہے۔ملاقات میں ویزا سے متعلق ایشوز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔












