تہران ( پاک ترک نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکا کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران سوشل میڈیا پر بیان جاری کر دیا۔
اسماعیل بقائی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ شیر کو اپنے دانت دکھاتے ہوئے دیکھو تو یہ نہ سمجھنا کہ شیر مسکرا رہا ہے۔
ادھر تہران کے گورنر محمد صادق کا کہنا ہے کل سے تہران میں تمام حکومتی وزارتیں اور ادارے 100 فیصد صلاحیتوں کے ساتھ کام کریں گے۔












