اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) عاشورہ پر ملک بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے۔ ہزاروں پولیس اور سکیورٹی اہلکار تعینات ہیں ۔
جلوسوں کے مقررہ راستوں اور گردونواح میں موبائل سروس بند کر دی گئی ، کلوز سرکٹ کیمرے نصب گئے ، صوبائی، ڈویژن،ضلع و تحصیل سطح پر کنٹرول رومز سے سخت مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد میں یوم عاشور منایا جا رہا ہے
جلوسوں کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ، خاردار تاریں لگا دی گئیں، کراچی میں بیس ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ، کوئٹہ سمیت حساس شہروں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی۔






