Thursday , 23 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home Latest

پاک فوج میں جدید میزائل ٹیکنالوجی سے لیس نئی آرمی راکٹ فورس کا قیام

11 months ago
A A
پاک فوج میں جدید میزائل ٹیکنالوجی سے لیس نئی آرمی راکٹ فورس کا قیام
Share on FacebookWhatsApp

از : سہیل شہریار
جدید جنگی ہتھیاروں کے استعمال اور دور سے دشمن کے گھر میں اندر تک اہداف کو نشانہ بنانے کے لئےپاکستان نے بھی پاک فوج کے اندر نئی آرمی راکٹ فورس(اے آر ایف) کے قیام کو عملی جامہ پہنانا شروع کر دیا ہے۔جس کے قیام کا اعلان وزیر اعظم شہباز شریف نے 14اگست کو ملک کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر کیا تھا۔یہ فورس بھارت کی اینٹی گریٹڈ راکٹ فورس (آئی آر ایف)کا توڑ کرے گی جس کاقیام 2021میں عمل میں آیا تھا۔
دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مئی 2025 میں معرکہ حق کے دوران دونوں ملکوںنے ایک دوسرے کے خلاف طویل فاصلے تک مار کرنے والےمیزائلوں کازمین اور فضا سے استعمال کیا تھا۔جیسا کہ اس کے نام سے ظاہر ہوتا ہے نئی فورس پاکستان آرمی کے براہ راست آپریشنل کنٹرول میں ہوگی۔جسے ہندوستانی علاقے کے اندر گہرائی میں واقع اہداف کے خلاف روایتی فوجی حملے کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اسی لئے اے آر ایف پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کی کمانڈ اور کنٹرول کے لیے ذمہ دار اعلیٰ ادارہ نیشنل کمانڈ اتھارٹی (این سی اے) کے دائرہ کار میںنہیں ہوگی۔ یہ صرف راکٹوں اور میزائلوں سے لیس فورس ہو گی جو روایتی وار ہیڈ لے جا سکیں گے۔چنانچہ یہ پاکستان آرمی جنرل ہیڈ کوارٹرز کے کنٹرول میں ایک الگ کمانڈ ہوگی۔ اور اس کا ہیڈ کوارٹربھی الگ ہوگا۔
ائر ڈیفنس ٹیکنالوجی کے ماہرین کا خیال ہے کہ حالیہ پاک بھارت چار روز ہ جھڑپوں میں بھارت کے دوہری صلاحیت کے حامل برہموس کروز میزائل کے موثر استعمال نے اسلام آباد کو بھارت کے مستقبل کے روایتی میزائل ردعمل کا مقابلہ کرنے کے لیے فتح۔ون، فتح۔ٹو، اور فتح۔فورجیسے روایتی میزائل نظاموں سے لیس ایک نئی کمانڈ قائم کرنے کی ترغیب دی ہے۔ ان میں فتح۔ون اور فتح۔ٹو بلترتیب 140 اور 400 کلومیٹر کی رینج کے ساتھ طویل فاصلے تک چلنے والے گائیڈڈ راکٹ ہیں۔ جبکہ فتح۔فور ایک کروز میزائل ہے جس کی 750 کلومیٹر رینج میں صرف 5 میٹر سرکلر ایرر پروبیبل (CEP) ہے۔
اس نئی فورس کی تشکیل کے پیچھے بنیادی مقصد ان خطرات سے نمٹنا ہے جو حکمت عملی اور تزویراتی سطح کی بجائے آپریشنل سطح پر پیدا ہوتے ہیں۔چنانچہ اے آر ایف کا کردار روایتی توپ خانے کی حد سے باہر، بھارت کے اندر گہرائی تک فوجی اہداف پر توجہ مرکوز کرے گا۔ اسکے ساتھ اے آر ایف کے راکٹوںکو دشمن کے میزائل حملوں کو ناکام بنانے کے لئے بھی بروئے کار لایا جا سکتا ہے۔یہ اس لئے ممکن ہے کیونکہ اے آر ایف کی کمان کے تحت میزائل اور راکٹ نظام طویل فاصلے تک اور متعدد مشنوں اور کرداروں کے لیے مختلف سینسرز کے ساتھ مربوط ہو سکتے ہیں۔ جبکہ آپریشن بنیان ام مرسوس کے دوران ہندوستان کے اندر اہداف کو نشانہ بنانے والے فتح گائیڈڈ میزائلز کی شاندار کارکردگی کمانڈ کی ساکھ کا ثبوت ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=rbRlYBHzjIA
رپورٹس کے مطابق بھارت پاکستان کے خلاف حملے کرنے کے لیے ایک متحرک ردعمل کی حکمت عملی (ڈی آر ایس) کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اس اقدام کا مقصد 2035 تک ہندوستان کے اہم سیکورٹی مقامات اور اہم بنیادی ڈھانچے کے ارد گرد ایک مقامی فضائی دفاعی نظام تیار کرنا ہے۔
جواباً پاکستان کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی روایتی میزائل قوت کو متنوع بنائے اور خطے میں روایتی ڈیٹرنس کو مستحکم کرنے کے لیے سپر سونک کروز اور ہائپر سونک میزائل تیار کرے۔ ان خصوصیات کے حامل میزائلوں کو ہندوستان کے مربوط فضائی دفاعی نظام کے لیے روکنا مشکل ہوگا۔

Tags: indiamissilepaksitanprimeministershahbazshariftechnologywar
ShareSend

Related Posts

We will not allow anyone to destroy peace in Balochistan Prime Minister
Latest

کسی کو بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،وزیراعظم

22 July , 2026
Federal government decides to continue austerity measures
Latest

وفاقی حکومت کا کفایت شعاری اقدامات جاری رکھنےکا فیصلہ

22 July , 2026
Iran-US war, crude oil more expensive
Latest

ایران امریکہ جنگ ، خام تیل مزید مہنگا

22 July , 2026
Decision-making process accelerated alongside an automated accountability system under the PM Office system.
Latest

پی ایم آفس سسٹم کے تحت خود کار احتسابی نظام کے ساتھ فیصلہ سازی کا عمل تیز

21 July , 2026
The federal government is committed to working together with the Gilgit-Baltistan government Prime Minister.
Latest

وفاقی حکومت گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہے،وزیراعظم

21 July , 2026
Government's austerity policy maintained
Latest

حکومت کی کفایت شعاری پالیسی برقرار

20 July , 2026
Next Post
پی آئی اے کا پیرس کیلئے محدود مدت کیلئے رعایت کا آغاز

پی آئی اے کا پیرس کیلئے محدود مدت کیلئے رعایت کا آغاز

Read this too

پاکستان اور یورپی یونین کا شراکت داری مزید مضبوط بنانےکا عزم

پاکستان اور یورپی یونین کا شراکت داری مزید مضبوط بنانےکا عزم

22 July , 2026
حملہ ہوا تو خلیج میں امریکا سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے،ایران

حملہ ہوا تو خلیج میں امریکا سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے،ایران

22 July , 2026
مقبوضہ کشمیر میں بارشیں ،بھارت نے سیلابی ریلا پاکستان کی طرف چھوڑ دیا

مقبوضہ کشمیر میں بارشیں ،بھارت نے سیلابی ریلا پاکستان کی طرف چھوڑ دیا

22 July , 2026
حکومت سے مذاکرات کامیاب،پٹرول پمپ اونر ایسوسی ایش کا ہڑتال موخر کرنے کااعلان

حکومت سے مذاکرات کامیاب،پٹرول پمپ اونر ایسوسی ایش کا ہڑتال موخر کرنے کااعلان

22 July , 2026
China's advanced Y-9 anti-submarine aircraft has been unveiled.

چین کا جدید آبدوز شکن طیارہ Y-9منظر عام پر آ گیا

22 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

English
Urdu