کراچی ( پاک ترک نیوز) قومی بچت نے 750روپے کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کا اعلان کر دیا ،پہلا انعام پندرہ لاکھ روپے پرائز بانڈ نمبر 976106 کو ملا ۔
پانچ لاکھ روپے کے تین دوسرے انعامات درج ذیل بانڈ نمبرز کو ملے:350211 ، 604285 ، 607262
نیشنل سیونگز کے مطابق 1,696 خوش نصیب افراد نے 9,300 روپے کا تیسرا انعام حاصل کیا ہے، جبکہ تیسرے انعام جیتنے والے تمام بانڈ نمبرز کی مکمل فہرست علیحدہ جاری کی جائے گی۔
حکومتی قوانین کے مطابق انعامی بانڈ کی رقم پر ودہولڈنگ ٹیکس عائد کیا جاتا ہے۔فائلرز سے 15 فیصد ٹیکس کاٹا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ ایران کشیدگی ،تیل کی قیمتوں میں اضافہ
نان فائلرز سے 30 فیصد ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔
پہلے انعام (15 لاکھ روپے) کے فائلر کو 12 لاکھ 75 ہزار روپے جبکہ نان فائلر کو 10 لاکھ 50 ہزار روپے ملیں گے۔
دوسرے انعام (5 لاکھ روپے) کے فائلر کو 4 لاکھ 25 ہزار روپے جبکہ نان فائلر کو 3 لاکھ 50 ہزار روپے ادا کیے جائیں گے۔
تیسرے انعام (9,300 روپے) کے فائلر کو 7,905 روپے جبکہ نان فائلر کو 6,510 روپے ملیں گے۔
نیشنل سیونگز نے بانڈ ہولڈرز سے کہا ہے کہ وہ اپنے بانڈ نمبرز جاری کردہ نتائج سے ملا کر انعامی رقم کے لیے مقررہ طریقہ کار کے مطابق کلیم جمع کرائیں۔








