لاہور( پاک ترک نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب کی بیٹیوں کیلئے سحر پروگرام عام خواتین کے لئے گھر بیٹھے فن اور ہنر سیکھنے کا شاندار پروگرام ہے ، ہنرمند لیبر فورس میں خواتین کا تناسب بڑھانے کے پروگرام پر97 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔
صوبہ بھر میں 5365 خواتین کو گھر بیٹھے مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ووکیشنل ٹریننگ دی جائے گی،دوردراز علاقے،سیمی اربن اور اربن علاقوں میں بیوٹیفکیشن سروسز، ہاسپٹیلٹی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ٹریننگ کورسز کرائے جائیں گے
لاہور، فیصل آبا، راولپنڈی، ملتان اور گوجرانوالہ میں سحر پروگرام کے تحت ہاسپٹیلٹی ٹریننگ کورس کا پہلا بیج مکمل کر لیا گیا ،دو ہزار 65 خواتین کے لیے بیوٹیفکیشن کورسز کا اہتمام کیا گیا،دو ہزار چالیس ٹرینی خواتین کو کوپی ایس ڈی ایف کے اشتراک سے چھ ماہ کا ڈیجیٹل سکل کا ٹریننگ کورس کرایا جائے گا۔
ٹرینی خواتین کو لیپ ٹاپ، انٹرنیٹ ڈیوائس، ڈیٹا پیکج، اور ماہانہ وظیفہ بھی ملے گا۔دراز اور شوپی فائی سمیت ای کامرس، انگلش لینگویج،پراڈکٹ ریسرچ اور فنانشل لٹریسی سکھائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:مہاجر ہونا کوئی جرم نہیں ،کربناک مجبوری ہے،وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سحر ٹریننگ مکمل کرنے والی خواتین کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پنجاب کی عورت معاشی طور پر مضبوط ہوگی تو ملک بالخصوص پنجاب ترقی کرے گا۔
مریم نواز نے کہا پنجاب کی ویمن پاپولیشن کو قابل قدر اثاثہ بنارہے ہیں۔سحرپروگرام کے اجرا کا مقصد خواتین کو ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
مریم نواز نے کہ بیو ہ ، متعلقہ اور مینارٹی سے تعلق رکھنے والے خواتین کو سحرپروگرام میں ترجیح دی جائے گی۔ خواتین کے لئے پہلی مرتبہ گھر کی دہلیز پر ووکیشنل سکل پروگرام کے خاطرخواہ نتائج سامنے آئیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ٹریننگ کورس کرنے والی خواتین باآسانی اپنا روزگار کما کر معاشرہ کا مفید شہری بن سکتی ہیں۔
حکومت پنجاب سحر“ پروگرام کے تحت ٹریننگ خواتین کے لئے جاب پلیسمنٹ کے مواقع بھی مہیا کرے گی ،پنجاب میں خواتین کے لئے گھر کی دہلیز پر ووکیشنل ٹریننگ کا مقصد صنفی مساوات قائم کرنا ہے۔












