پشاور ( پاک ترک نیوز) خیبر پختونخواحکومت نے بلدیاتی نظام میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ،، اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی کی بلدیاتی اداروں کی مدت میں توسیع نہ دینے کی سفارش کی گئی ہے ، پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں بلدیاتی نمائندوں کا مطالبہ مسترد کر دیا گیا ۔
رپورٹ کے مطابق بلدیاتی نمائندوں کی مدت میں توسیع کے لیے آئین اور قانون میں گنجائش نہیں،کمیٹی نے ڈسٹرکٹ ٹئیر کی بحالی اور لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کی سفارش کر دی۔
پارلیمانی کمیٹی کےاجلاس میں رپورٹ سپیکرخیبرپختونخوااسمبلی کو پیش کردی گئی۔












