Sunday , 26 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home The 3 most important

ٹرمپ کا یوٹرن: گرین لینڈ پر طاقت یا ٹیرف نہیں، نیٹو سے نیا فریم ورک طے

6 months ago
A A
ٹرمپ کا یوٹرن: گرین لینڈ پر طاقت یا ٹیرف نہیں، نیٹو سے نیا فریم ورک طے
Share on FacebookWhatsApp

ڈیووس:(پاک ترک نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی ممالک کے خلاف ٹیرف لگانے کی دھمکی واپس لے لی ہے اور واضح کیا ہے کہ وہ گرین لینڈ پر قبضے کے لیے طاقت کا استعمال نہیں کریں گے۔
یہ ایک حیران کن یوٹرن ہے، کیونکہ اس تنازع نے دہائیوں میں پہلی بار امریکا اور یورپ کے تعلقات کو شدید ترین تناؤ تک پہنچا دیا تھا۔ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے کے ساتھ گرین لینڈ اور وسیع تر آرکٹک خطے سے متعلق مستقبل کے ایک معاہدے کے “فریم ورک” پر اتفاق کر لیا ہے، جس کے بعد وہ یورپی ممالک پر مجوزہ ٹیرف عائد نہیں کریں گے۔
ٹرمپ نے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر روٹے سے ملاقات کے بعد ٹروتھ سوشل پر لکھا:“اگر یہ حل عملی شکل اختیار کر لیتا ہے تو یہ امریکا اور تمام نیٹو ممالک کے لیے ایک بہترین معاہدہ ہوگا۔”
ٹرمپ کے مطابق بات چیت میں ان کے مجوزہ میزائل دفاعی نظام “گولڈن ڈوم” اور گرین لینڈ سے متعلق امور بھی شامل تھے، تاہم فریم ورک کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
ڈیووس میں صحافیوں سے مختصر گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ فریم ورک میں “سیکیورٹی، معدنیات اور دیگر تمام امور” شامل ہیں۔فوکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں نیٹو چیف مارک روٹے نے بھی فریم ورک کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا اور اس سوال کا جواب ٹال دیا کہ آیا امریکا گرین لینڈ کی ملکیت حاصل کرے گا یا نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بات چیت کا محور پورے آرکٹک خطے کا تحفظ ہے، نہ کہ صرف گرین لینڈ۔نیٹو کی ترجمان ایلیسن ہارٹ نے بتایا کہ روٹے نے گرین لینڈ کی خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتا پیش نہیں کیا۔
ان کے مطابق یہ ملاقات نتیجہ خیز رہی اور فریم ورک اتحادی ممالک کی مشترکہ کوششوں کے ذریعے آرکٹک سیکیورٹی کو مضبوط بنانے پر مرکوز ہوگا۔ہارٹ نے کہا کہ ڈنمارک، گرین لینڈ اور امریکا کے درمیان مذاکرات جاری رہیں گے، جن کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ روس اور چین معاشی یا عسکری طور پر گرین لینڈ میں قدم نہ جما سکیں۔
ٹرمپ گزشتہ کئی ہفتوں سے گرین لینڈ پر کنٹرول حاصل کرنے کی دھمکیاں دے رہے تھے، جس سے نیٹو کے مستقبل اور تقریباً 1.7 ٹریلین ڈالر کی ٹرانس اٹلانٹک تجارت پر سوالات کھڑے ہو گئے تھے۔انہوں نے دھمکی دی تھی کہ اگر امریکا کو گرین لینڈ خریدنے پر اتفاق نہ ہوا تو وہ یکم فروری سے ڈنمارک اور سات دیگر یورپی ممالک پر 10 فیصد ٹیرف اور یکم جون سے 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیں گے۔
ٹرمپ بارہا ڈنمارک پر الزام لگا چکے ہیں کہ وہ آرکٹک میں گرین لینڈ کے پانیوں کی حفاظت کے لیے ناکافی اقدامات کر رہا ہے، جبکہ ان کے بقول چین اور روس کی سرگرمیوں کے تناظر میں یہ جزیرہ امریکا کی سیکیورٹی کے لیے نہایت اہم ہے۔
ڈنمارک نے دوٹوک مؤقف اختیار کیا ہے کہ گرین لینڈ فروخت کے لیے نہیں ہے اور طاقت کے ذریعے قبضے کی کسی بھی کوشش کا مطلب نیٹو کا خاتمہ ہوگا۔ٹیرف واپس لینے کا اعلان اس کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا جب ٹرمپ نے ڈیووس میں عالمی رہنماؤں سے خطاب میں کہا کہ وہ گرین لینڈ کو ضم کرنے کے لیے طاقت استعمال نہیں کریں گے، اگرچہ انہوں نے اصرار کیا کہ صرف امریکا ہی اس معدنیات سے مالا مال خطے کو “محفوظ” بنا سکتا ہے۔
ٹرمپ نے کہا:“لوگ سمجھتے تھے میں طاقت استعمال کروں گا، مجھے اس کی ضرورت نہیں۔ میں طاقت استعمال نہیں کرنا چاہتا اور نہ ہی کروں گا۔”

Tags: DavosDonald TrumpWorld Economic form
ShareSend

Related Posts

آبنائے ہرمز میں امریکی بحری ناکہ بندی اب ختم کردی جائے گی، ڈونلڈ ٹرمپ
Most important

آبنائے ہرمز میں امریکی بحری ناکہ بندی اب ختم کردی جائے گی، ڈونلڈ ٹرمپ

29 May , 2026
ایران جنگ پر اختلافات کی خبریں، ٹرمپ نے عسکری قیادت سے متعلق دعوؤں کو جھوٹا قرار دیدیا
Most important

ایران جنگ پر اختلافات کی خبریں، ٹرمپ نے عسکری قیادت سے متعلق دعوؤں کو جھوٹا قرار دیدیا

24 February , 2026
ٹرمپ کا ایران کو 10 سے 15 دن کا الٹی میٹم، منہ توڑ جواب دیں گے، تہران کا دوٹوک اعلان
اہم ترین 2

ٹرمپ کا ایران کو 10 سے 15 دن کا الٹی میٹم، منہ توڑ جواب دیں گے، تہران کا دوٹوک اعلان

20 February , 2026
طیارہ بردار جہاز نہیں، اسے ڈبونے کی قوت اصل طاقت ہے: آیت اللہ خامنہ ای کا سخت پیغام
The 3 most important

طیارہ بردار جہاز نہیں، اسے ڈبونے کی قوت اصل طاقت ہے: آیت اللہ خامنہ ای کا سخت پیغام

18 February , 2026
ایران کے خلاف امریکی کارروائی چند ہفتوں میں متوقع، ٹرمپ کے قریبی سینیٹر کا سخت انتباہ
اہم ترین 2

ایران کے خلاف امریکی کارروائی چند ہفتوں میں متوقع، ٹرمپ کے قریبی سینیٹر کا سخت انتباہ

17 February , 2026
ایران۔امریکا جوہری مذاکرات: ٹرمپ کا بالواسطہ شمولیت کا اعلان، ناکامی پرجنگ کا عندیہ
Most important

ایران۔امریکا جوہری مذاکرات: ٹرمپ کا بالواسطہ شمولیت کا اعلان، ناکامی پرجنگ کا عندیہ

17 February , 2026
Next Post
Babar Azam's journey in the Big Bash League is over, PCB recalls him

بابراعظم کا بگ بیش لیگ میں سفر ختم، پی سی بی نے واپس بلا لیا

Read this too

Trump's formidable plan against Iran Deployment of electronic warfare aircraft.

ٹرمپ کا ایران کیخلاف خوفناک منصوبہ ،برقی جنگی طیاروں کی تعیناتی

26 July , 2026
Attack by 'Fitna-ul-Khawarij' foiled in South Waziristan; 4 terrorists killed.

جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام ،4دہشت گرد ہلاک

26 July , 2026
Pakistan vs. West Indies First Test Host team at 194 for 3.

پاک ویسٹ انڈیز پہلا ٹیسٹ ،میزبان ٹیم کے 3وکٹوں پر 194رنز

26 July , 2026
Trump expresses desire to run for president for the fourth time.

ٹرمپ کی چوتھی بار صدارتی الیکشن لڑنے کی خواہش کا اظہار

26 July , 2026
US President announces halt to attack on Iran.

امریکی صدر کا ایران پر حملے روکنے کا اعلان

26 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

English
Urdu