لاہور( پاک ترک نیوز) سیلاب سے پہلے حفاظتی حصار،پنجاب حکومت کا عوام کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچانے کا مشن ،وزیراعلیٰ مریم نواز کی تجاوزات کلچر پر پھر سے کاری ضرب،3 ماہ کے اندر اندر تمام فلڈ زونز خالی کر انے کا حکم دے دیا ۔
وزیراعلی پنجاب نے کہا آبی راستوں میں غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کو کوئی سرکاری امداد نہیں ملے گی۔وزیراعلیٰ کی طرف سے دریا کی گزرگاہوں میں تعمیرات بنانے پر پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ، پنجاب میں 17 مقامات پر منی ڈیم بنانے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا ۔
کالا باغ اور سد ھنائی کے مقامات پر آبی ذخائرکی استعداد بڑھانے کا فیصلہ ہوا ۔چنیوٹ میں بند بنانے کے لئے فیزیبلٹی رپورٹ مکمل کر لی گئی ،وزیراعلیٰ نے کہادریا کے پیٹ میں تعمیرات کا باب ہمیشہ کے لیے بند کیا جا رہا ہے۔












