دوحہ (پاک ترک نیوز )ایرانی نائب وزیرخارجہ کاظم غریب آبادی نے قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی سے ملاقات کی جس میں امریکا ایران مفاہمتی یادداشت سے متعلق بات چیت کی گئی
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی نائب وزیرخارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد بات چیت کا محور تھا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق کاظم غریب آبادی نے ایران، قطر، پاکستان سہ فریقی اجلاس میں بھی شرکت کی۔ سہ فریقی ملاقات میں امریکا ایران عبوری معاہدے کے نفاذ کا جائزہ لیا گیا۔






