اسلام آباد (پاک ترک نیوز )وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ میں ججز کی تعیناتی کیلئے پہلی بار انٹرویو کیے جائیں گے۔
لاہور میں تقریب سے خظاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا قانون کی حکمرانی اورپاسداری ضروری ہے، پنجاب بارکونسل وکلا کے لیے بہتر اقدامات کر رہی ہے، وکیل اور وکیل کی فیملی کے علاج کے لیے ہماری پالیسی بن رہی ہے
وفاقی وزیر قانون نے کہا کینسر،گردے، جگر ، دل کی بیماریوں کے لیے وکلا کا علاج پرائیویٹ اور سرکاری اسپتالوں میں ہوگا، پنجاب کی حد تک 135 کروڑ روپے بار ایسوسی ایشنز کو دیا گیا ہے، بار ووکیشنل کورس کے لیے 2 کروڑ روپے دینے کا اعلان کرتا ہوں۔
اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا ہائیکورٹ میں ججز کی تعیناتی کے لیے پہلی بار انٹرویو کیے جائیں گے ، انٹرویوز کے لیے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گی ہے، 7 رکنی کمیٹی تجویز کردہ ناموں پر انٹرویو کرے گی۔








