اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں میں تیزی آ گئی ،۔،زیراعظم شہبازشریف کا کل 2روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے ۔
وزیراعظم شہباز شریف کے دورے کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے ،اہم امور پر تبادلہ خیال ہو گا۔پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات مزید مضبوط بنانے پر غور ہو گا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم سعودی عرب کے بعد قطر اور ترکیہ جائیں گے ، دوست ممالک سے سفارتی معاملات پر مشاورت کریں گے ،آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی اور امریکا ،ایران مذاکرات کے اگلے دور پر بات چیت ہو گی۔












