Sunday , 26 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 2

ایل پاسو کی فضائی حدود اچانک بند، ڈرون خطرہ یا خفیہ لیزر ٹیسٹ؟ امریکا میں ہنگامی صورتحال سے ہلچل

5 months ago
A A
ایل پاسو کی فضائی حدود اچانک بند، ڈرون خطرہ یا خفیہ لیزر ٹیسٹ؟ امریکا میں ہنگامی صورتحال سے ہلچل
Share on FacebookWhatsApp

واشنگٹن/ٹیکساس: (پاک ترک نیوز)امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ایل پاسو کی فضائی حدود کو اچانک بند کیے جانے کے واقعے نے شدید سوالات کو جنم دے دیا ہے۔
فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) نے ابتدائی طور پر 10 دن کے لیے فضائی حدود کی بندش کا اعلان کیا، مگر آٹھ گھنٹے سے بھی کم وقت میں یہ پابندی واپس لے لی گئی، جس سے الجھن اور قیاس آرائیوں میں اضافہ ہوگیا۔
رپورٹس کے مطابق فضائی حدود کی بندش کی اصل وجہ امریکی فوج کا نیا لیزر بیسڈ اینٹی ڈرون سسٹم تھا، جس کے باعث کمرشل طیاروں کو ممکنہ خطرات لاحق ہو سکتے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پینٹاگون نے اس سسٹم کی تنصیب اور آزمائش FAA کی حتمی منظوری سے قبل شروع کر دی، جس پر ایوی ایشن حکام نے فوری طور پر پروازیں روک دیں۔
10 فروری کی رات تقریباً ساڑھے گیارہ بجے ایل پاسو انٹرنیشنل ایئرپورٹ آنے اور جانے والی تمام پروازیں معطل کر دی گئیں۔ پابندی تقریباً 16 کلومیٹر کے دائرے میں نافذ کی گئی اور 18 ہزار فٹ سے نیچے پرواز کرنے والے تمام طیارے اس کی زد میں آئے۔
امریکی وزیر ٹرانسپورٹ شان ڈفی نے دعویٰ کیا کہ میکسیکن منشیات کارٹیل کے ڈرونز امریکی فضائی حدود میں داخل ہوئے تھے اور خطرے کو “غیر مؤثر” بنا دیا گیا ہے۔ تاہم کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق اصل معاملہ محکمہ دفاع کے ہائی انرجی لیزر ٹیسٹ اور فوجی ڈرون پروازوں سے جڑا تھا، جو معمول کے فضائی راستوں سے ہٹ کر چل رہی تھیں۔
ایل پاسو کی رکن کانگریس ویرونیکا ایسکوبار نے حکومتی وضاحت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ “وفاقی حکومت کی معلومات میں تضاد ہے اور کمیونٹی وضاحت کی مستحق ہے۔” شہر کے میئر رینارڈ جانسن نے اس اقدام کو “غیر ضروری اور افراتفری پیدا کرنے والا” قرار دیا۔
میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے امریکی دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سرحد پر ڈرون مداخلت سے متعلق کوئی مصدقہ اطلاع موجود نہیں۔ماہرین کے مطابق سرحدی علاقوں میں ڈرون سرگرمیاں غیر معمولی نہیں، تاہم کسی بڑے شہر کی فضائی حدود کو اس پیمانے پر بند کرنا ماضی میں صرف 11 ستمبر 2001 کے بعد دیکھنے میں آیا تھا۔
اعداد و شمار کے مطابق 2025 کے ابتدائی 11 ماہ میں تقریباً 35 لاکھ مسافروں نے ایل پاسو ایئرپورٹ سے سفر کیا۔ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ کارٹیل ڈرونز نہ صرف نگرانی بلکہ منشیات کی ترسیل اور بعض علاقوں میں دھماکہ خیز مواد گرانے کے لیے بھی استعمال ہو رہے ہیں۔ ایسے میں ایل پاسو کا واقعہ امریکی قومی سلامتی، فضائی تحفظ اور سرحدی کشیدگی کے حوالے سے سنگین سوالات اٹھا رہا ہے۔

Tags: airspaceanti-drone systemdronesEl Paso
ShareSend

Related Posts

بھارتی طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع
Pakistan

بھارتی طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع

17 June , 2026
آسٹریا کی فضا میں پیراگلائیڈر خاتون اور طیارے میں تصادم
Latest

آسٹریا کی فضا میں پیراگلائیڈر خاتون اور طیارے میں تصادم

26 May , 2026
بھارتی پروازوں کےلیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 23 جون تک توسیع
Pakistan

بھارتی پروازوں کےلیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 23 جون تک توسیع

19 May , 2026
کویت کا فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرونز کو ناکام بنانے کا دعویٰ
Latest

کویت کا فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرونز کو ناکام بنانے کا دعویٰ

10 May , 2026
امارات کا ایران کے2میزائل ،3ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ
Latest

امارات کا ایران کے2میزائل ،3ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

8 May , 2026
Turkey's defense explosion, export deal for 100,000 suicide drones
Latest

ترکیہ کا دفاعی دھماکا، ایک لاکھ خودکش ڈرونز کی ایکسپورٹ ڈیل

7 May , 2026
Next Post
امریکا کا شام کے اہم التنف فوجی اڈے سے اچانک انخلا، فوج اردن منتقل ، خطے میں نئی ہلچل

امریکا کا شام کے اہم التنف فوجی اڈے سے اچانک انخلا، فوج اردن منتقل ، خطے میں نئی ہلچل

Read this too

دوسرا ون ڈے ،سری لنکا ویمن ٹیم نے پاکستان کو شکست دیدی

دوسرا ون ڈے ،سری لنکا ویمن ٹیم نے پاکستان کو شکست دیدی

25 July , 2026
ایم کیو ایم کے آزادکشمیرمیں امیدوار دستبردار، ن لیگ کی حمایت کا اعلان

ایم کیو ایم کے آزادکشمیرمیں امیدوار دستبردار، ن لیگ کی حمایت کا اعلان

25 July , 2026
حکومت سے مذاکرات کامیاب،کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان

حکومت سے مذاکرات کامیاب،کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان

25 July , 2026
نواز شریف کا وعدہ پورا،آزاد کشمیر کیلئے 10الیکٹرک بسوں کا تحفہ آزاد کشمیر پہنچ گیا

نواز شریف کا وعدہ پورا،آزاد کشمیر کیلئے 10الیکٹرک بسوں کا تحفہ آزاد کشمیر پہنچ گیا

25 July , 2026
لیوی بھتہ اور جگا ٹیکس ہے ،پٹرول سستا کرو،حافظ نعیم الرحمان

لیوی بھتہ اور جگا ٹیکس ہے ،پٹرول سستا کرو،حافظ نعیم الرحمان

25 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

English
Urdu