Saturday , 25 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 2

ترکیہ، آذربائیجان کی یکجہتی پر مشکور، دشمن کے 7 بہترین جنگی طیارے گرائے: وزیراعظم

9 months ago
A A
ترکیہ، آذربائیجان کی یکجہتی پر مشکور، دشمن کے 7 بہترین جنگی طیارے گرائے: وزیراعظم
Share on FacebookWhatsApp

باکو(پاک ترک نیوز ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف ترکیہ اور آذربائیجان کے اظہارِ یکجہتی پر مشکور ہیں، دشمن کے 7 بہترین جنگی طیارے مار گرائے۔
آذربائیجان کے یوم فتح کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ صدر آذربائیجان کا تقریب میں شرکت کی دعوت دینے پر مشکور ہوں، یوم فتح کی تقریب میں شرکت میرے لیے باعث افتخار ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی جانب سے آذربائیجان کی حکومت اور عوام کو یوم فتح کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان، ترکیے، آذربائیجان تین ملک، ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، تینوں برادر ممالک نے کئی بار اپنی دوستی اور یکجہتی کا ثبوت دیا۔
انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کی کامیابی کے جشن میں آذربائیجان کے دستے کی شرکت اہمیت کی حامل تھی، آزادی کے لیے جدوجہد، عزم اور حوصلہ ضروری ہے، پاکستان نےآذربائیجان کے منصفانہ مؤقف کاہمیشہ ساتھ دیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف ترکیہ اور ٓذربائیجان کی بھرپوریکجہتی پرمشکور ہیں، افواج پاکستان نے دشمن کے دانت کھٹے کیے، پاکستان نے دشمن کے 7بہترین جنگی طیارے مار گرائے۔
انہوں نے کہا کہ آذربائیجان کی فتح کشمیر اور غزہ کے لوگوں کے لیے مشعل راہ ہے جو آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، آذربائیجان کے غیور عوام نے دشمن سے اپنی آباؤ اجداد کی سرزمین واپس چھین لی، صدر الہام علیوف کی سربراہی میں کاراباغ میں بحالی کے کام بے مثال ہیں۔
وزیراعظم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرانے اور پاک افغان مذاکرات کی میزبانی پر ترک صدر طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے آذربائیجان اور آرمینیا جنگ میں جاں بحق ہونے والے آذربائیجانی فوجیوں کو ان کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ ماضی کی کامیابیوں کا جشن مناتے ہوئے ہمیں مستقبل پر بھی نظر رکھنی ہے، معرکہ حق میں دنیا نے پاکستان کی صلاحیتیں دیکھیں، پاکستان، آذربائیجان اور ترکیہ نے ہمیشہ اپنی دوستی اور یکجہتی کا ثبوت دیا ہے، یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب میں علامہ اقبال کا شعر بھی پڑھا۔

Tags: azarbaijanbakuelhamaluufprimemnistershahbazsharif
ShareSend

Related Posts

Rapidly growing population is the biggest challenge for the country Prime Minister.
The 3 most important

تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لئے سب سے بڑا چیلنج ہے،وزیراعظم

23 July , 2026
Federal government decides to continue austerity measures
Latest

وفاقی حکومت کا کفایت شعاری اقدامات جاری رکھنےکا فیصلہ

22 July , 2026
Decision-making process accelerated alongside an automated accountability system under the PM Office system.
Latest

پی ایم آفس سسٹم کے تحت خود کار احتسابی نظام کے ساتھ فیصلہ سازی کا عمل تیز

21 July , 2026
The federal government is committed to working together with the Gilgit-Baltistan government Prime Minister.
Latest

وفاقی حکومت گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہے،وزیراعظم

21 July , 2026
Government's austerity policy maintained
Latest

حکومت کی کفایت شعاری پالیسی برقرار

20 July , 2026
Meeting chaired by the Prime Minister to review progress on the Pakistan Railways Transformation Plan.
Latest

وزیراعظم کی زیر صدارت پاکستان ریلویز ٹرانسفارمیشن پلان پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس

20 July , 2026
Next Post
فیصلہ کن ون ڈے: جنوبی افریقہ کی پاکستان کیخلاف آدھی سے زیادہ ٹیم پویلین لوٹ گئی

فیصلہ کن ون ڈے: جنوبی افریقہ کی پاکستان کیخلاف آدھی سے زیادہ ٹیم پویلین لوٹ گئی

Read this too

دوسرا ون ڈے ،سری لنکا ویمن ٹیم نے پاکستان کو شکست دیدی

دوسرا ون ڈے ،سری لنکا ویمن ٹیم نے پاکستان کو شکست دیدی

25 July , 2026
ایم کیو ایم کے آزادکشمیرمیں امیدوار دستبردار، ن لیگ کی حمایت کا اعلان

ایم کیو ایم کے آزادکشمیرمیں امیدوار دستبردار، ن لیگ کی حمایت کا اعلان

25 July , 2026
حکومت سے مذاکرات کامیاب،کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان

حکومت سے مذاکرات کامیاب،کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان

25 July , 2026
نواز شریف کا وعدہ پورا،آزاد کشمیر کیلئے 10الیکٹرک بسوں کا تحفہ آزاد کشمیر پہنچ گیا

نواز شریف کا وعدہ پورا،آزاد کشمیر کیلئے 10الیکٹرک بسوں کا تحفہ آزاد کشمیر پہنچ گیا

25 July , 2026
لیوی بھتہ اور جگا ٹیکس ہے ،پٹرول سستا کرو،حافظ نعیم الرحمان

لیوی بھتہ اور جگا ٹیکس ہے ،پٹرول سستا کرو،حافظ نعیم الرحمان

25 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

English
Urdu