تہران (پاک ترک نیوز ) ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہناہے ایم او یو مذاکرات میں ایران کی کامیابیاں توقعات سے زیادہ ہیں، امریکہ نے ایم او یو معاہدے کے تحت اپنی کی گئی تمام تر معاہدوں کی خلاف ورزی کی۔
ایرانی صدر نے کہا مذاکرات میں ہمارا بنیادی مقصد تیل کی برآمدات کے لیے آبنائے ہرمز کو کھولنا تھا،ہم نے مختصر ترین وقت میں مختلف درپیش مسائل کو بہترین طریقے سے سنبھالا اور آگے بڑھے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے مزید کہا ایران کے رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای سے رابطوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے،سپریم لیڈر نے نہ جنگ ،نہ امن والی صورتحال کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔











