Friday , 24 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 2

سیلاب سے پنجاب سندھ سرحد کی دریائی پٹی پر تباہی، زمینی رابطے منقطع، فصلیں برباد

10 months ago
A A
سیلاب سے پنجاب سندھ سرحد کی دریائی پٹی پر تباہی، زمینی رابطے منقطع، فصلیں برباد
Share on FacebookWhatsApp

لاہور، کشمور، ملتان، بہاولپور(پاک ترک نیوز ) سیلاب کی دوسری لہر پنجند پہنچ گئی، پنجاب سندھ سرحد کی دریائی پٹی پر تباہی مچنے لگی، دریائی پٹی کے متعدد دیہات سے زمینی رابطے منقطع ہو گئے، فصلیں برباد ہو گئیں، منچن آباد میں مزید 2 لاشیں مل گئیں۔
منچن آباد کے نواحی علاقے لالیکا کے قریب بستی مموکا میں کشتی الٹنے کے باعث ڈوب کر لاپتہ ہونے والے دو نوجوانوں کی لاشیں مل گئی ہیں، جلالپور پیر والا میں سیلابی صورتحال برقرار ہے، شجاع آباد اور دھوندو کے بند ٹوٹ گئے، چناب کا پانی 138 بستیاں بہا لے گیا۔
سندھ پنجاب کی سرحدی پٹی کے متعدد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے، کچے کے علاقوں میں موجود گنے، کپاس ،چاول اور سبزیوں سمیت دیگر فصلیں زیرآب آگئی ہیں۔
پانی کے تیز بہاؤ سے زمینی کٹاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور حفاظتی بندوں پر دباؤ بڑھنے لگا ہے۔
شمالی پنجاب کے اضلاع سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، وزیرآباد، شیخوپورہ، قصور سمیت متعدد علاقوں سے پانی کلئیر ہوچکا ہے۔
ملتان، وہاڑی ،مظفرگڑھ، راجن پور، لودھراں، لیہ، خانیوال، بہاولپور اور بہاولنگر کے بیشتر علاقوں میں پانی جمع ہے، جس کے باعث ریلیف کیمپس میں متاثرین کی رہائش اور کھانے پینے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔
ریلیف کمشنر پنجاب کے مطابق حالیہ سیلاب میں مختلف حادثات میں 97 شہری جاں بحق ہوئے جبکہ دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث 4500 سے زائد دیہات متاثر ہوئے۔
دریائے چناب میں سیلاب کے باعث مجموعی طورپر 2 ہزار 334 دیہات متاثر ہوئے، دریائے ستلج میں سیلاب کے باعث 672 دیہات متاثر ہوئے جب کہ دریائے راوی میں سیلاب کے باعث ایک ہزار 482 موضع جات متاثر ہوئے۔
سیلابی صورتحال کے باعث مجموعی طور پر 44 لاکھ 98 ہزار لوگ متاثرہوئے، سیلاب میں پھنسے 24 لاکھ 51 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 396 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے، 19 لاکھ ایک ہزارمویشیوں کوبھی محفوظ مقامات پرمنتقل کیا گیا۔
مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے خیر سادات میں سیلابی پانی پر کٹ لگانے پر جھگڑا ہوگیا، فریقین کی جانب سے ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایک علاقے سے دوسرے علاقے میں پانی چھوڑنےکی کوشش پر جھگڑا ہوا۔
بہاولنگر کے موضع جات سنتیکا، یاسین کا، موضع عاکوکا ہٹھاڑاور سہوکا کا شہر سے زمینی راستہ منقطع ہو گیا، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔بہاول پور کی تحصیل احمد پور شرقیہ بھی سیلاب کی زد میں ہے، 100 سے زائد گاؤں ڈوب گئے۔
موضع دھوندو کے قریب دریا چناب کے حفاظتی بند میں ایک بار پھر شگاف پڑ گیا ہے، جس سے قریبی دیہات کو شدید خطرات لاحق ہو گئے۔
80 فٹ چوڑے شگاف کو پُر کرنے کی کوشش میں 3 مزدور ریلے میں بہہ گئے ، ریسکیو ٹیم نے 2 مزدوروں کو بچا لیا جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے، شگاف پُر کرنے کے لیے مشینری طلب کرلی گئی، بند ٹوٹنے سے بستی مٹھو ، سومن اور بستی بنگالا متاثر ہوگئے، متاثرہ علاقوں سے لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے ۔
کہروڑپکا میں ستلج کا سیلابی پانی تباہی مچاتے ہوئے دریائی پٹی کے علاقے اپنی لپیٹ میں لینے لگا، جھوک آہیر کا حفاظتی بند بھی دریا کی موجوں کے سامنے نہ تھم سکا، موضع عین واہن اور جھامبی واہن کے علاقے زیر آب آگئے، وسیع علاقے میں فصلیں ڈوب گئیں۔
بستیوں میں پانی داخل ہونے سے گھر ڈوب گئے، گھروں اور فصلوں کو بچانے کے لیے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بند بنانا شروع کردیے، ریسکیو ٹیموں نے پانی میں گھرے مذید 500 افراد کو نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کردیا۔
اوچ شریف میں پنجند پر پانی کی آمد 6 لاکھ 65 ہزار 5 سو 76 کیوسک ہے ، رات 2 بجے کے قریب پنجند پر پانی کا بہاو 7 لاکھ کیوسک سے تجاوز کرگیا تھا۔
وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ سیلاب کی دوسری لہر پنجند پہنچ چکی ہے، سیلاب کی صورت حال کے پیش نظر تیاری مکمل ہے، مون سون چند دن میں ختم ہو جائے گا۔
پنجاب میں تباہی مچانے کے بعد سیلابی ریلہ سندھ میں داخل ہوگیا جس کے پیش نظر کچے کے علاقوں سے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔
کشمور کے کچے کے علاقے سے رہائشیوں کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے جبکہ دادو کےکچے کے مکینوں نے علاقہ خالی کرنے سے انکار کردیا۔
حب ڈیم میں پانی کی سطح 338 فٹ تک پہنچ گئی، حب ندی کے کنارے رہائشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی گئی۔
محکمہ آبپاشی حب کے مطابق شدید بارش کے بعد پانی کے بڑے ریلے داخل ہونے سےحب ڈیم میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے.
ڈیم میں ایک فٹ کی گنجائش رہ گئی ہے جبکہ حب ندی کے اندر ریتی بجری نکالنے اور کرش پلانٹ مالکان کو بھی مشینری اور لیبر محفوظ مقام پر منتقلی کی ہدایت کردی گئی۔
دریائے سندھ گڈو بیراج کے مقام پر چھ روز سے درمیانے درجے کا سیلاب برقرار ہے، پانی کی آمد 5 لاکھ 12 ہزار 662 کیوسک اور اخراج 4 لاکھ 80 ہزار 455 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
پانی کی سطح بلند ہونے سے سندھو دریا کے کناروں پر موجود متعدد دیہات زیرآب آگئے ہیں۔
دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہونے پر نوشہرو فیروز میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس کے باعث کئی بستیاں پانی سے زیر آب آگئی ہیں جبکہ علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی کرنے لگے ہیں۔

Tags: chinabfloodindiapunjabravisatlujsindh
ShareSend

Related Posts

22 people killed, 23 injured in rains and flash floods in Khyber Pakhtunkhwa.
Latest

خیبر پختونخوا میں بارش ،فلش فلڈ سے 22افراد جاں بحق ،23زخمی

23 July , 2026
مقبوضہ کشمیر میں بارشیں ،بھارت نے سیلابی ریلا پاکستان کی طرف چھوڑ دیا
Pakistan

مقبوضہ کشمیر میں بارشیں ،بھارت نے سیلابی ریلا پاکستان کی طرف چھوڑ دیا

22 July , 2026
18 people killed in accidents during rains in Khyber Pakhtunkhwa
Pakistan

خیبر پختونخوا میں بارشوں کے دوران حادثات،18افراد جاں بحق

22 July , 2026
Rain in Punjab Death toll from accidents rises to 8.
Latest

پنجاب میں بارشیں ،حادثات میں اموات کی تعداد 8ہو گئی

22 July , 2026
بارش کا پانی جمع نہیں ہونا چاہیئے ،وزیراعلیٰ پنجاب
Pakistan

بارش کا پانی جمع نہیں ہونا چاہیئے ،وزیراعلیٰ پنجاب

21 July , 2026
Rains in Punjab and Khyber Pakhtunkhwa
The 3 most important

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بارشیں

21 July , 2026
Next Post
برطانوی ہائی کمشنر کی اسحاق ڈار سے ملاقات، سیلاب متاثرین کیلئے امداد کا اعلان

برطانوی ہائی کمشنر کی اسحاق ڈار سے ملاقات، سیلاب متاثرین کیلئے امداد کا اعلان

Read this too

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 59لاکھ ڈالر کی کمی

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 59لاکھ ڈالر کی کمی

23 July , 2026
آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیراعظم

آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیراعظم

23 July , 2026
امریکا جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرائے گا، ٹرمپ

امریکا جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرائے گا، ٹرمپ

23 July , 2026
پہلا ون ڈے ،پاکستان ویمن ٹیم نے سری لنکا کو شکست دیدی

پہلا ون ڈے ،پاکستان ویمن ٹیم نے سری لنکا کو شکست دیدی

23 July , 2026
بلوچستان پاکستان کا فخر ،امن لائیں گے ، فیلڈ مارشل

بلوچستان پاکستان کا فخر ،امن لائیں گے ، فیلڈ مارشل

23 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

English
Urdu