ٹوبیگو اینڈ ٹرینڈا ( پاک ترک نیوز) پاک ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل آج ہو گا، پاکستان ایک سوننانوے رنز پر پہلی اننگز دوبارہ شروع کرے گا، شان مسعود 88 اور سلمان علی آغا بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود ہیں۔
پاکستان کی طرف سے اعظم اویس صفر، امام الحق 63،بابراعظم 23رنز پر آؤٹ ہوئے، ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 311رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی ،، شائی ہوپ کی 92رنز کی اننگز، ہوگ نے 84رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک ویسٹ انڈیز پہلا ٹیسٹ ،میزبان ٹیم کے 3وکٹوں پر 194رنز
پاکستانی بولر محمد علی نے چار بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد عباس نے تین، خرم شہزاد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔












