لاہور (پاک ترک نیوز ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے لیے اسکواڈ کو فائنل کر لیا گیا ،ذرائع کے مطابق ٹیسٹ سیریز میں شان مسعود کی کپتانی خطرے سے دوچار ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق شان مسعود کی جگہ بابراعظم کو ٹیسٹ ٹیم کی کمان دیئے جانے کا امکانہے ، بابراعظم کو کپتانی کے فیصلے پر اعتماد میں لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ٹیسٹ اسکواڈ اور کپتانی کے حوالے سے اعلان چند روز میں متوقع ہے ۔ پاکستان ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنی ہے۔












