اتوار , 7 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 2

افغانستان نے سالمیت کو للکارا، ڈٹ کر مقابلہ، منہ توڑ جواب دیا جائے گا: صدر و وزیراعظم

3 مہینے پہلے
A A
Afghanistan has challenged integrity, fight back firmly, befitting reply will be given President and Prime Minister
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امن، استحکام اور علاقائی سالمیت پر ریاستِ پاکستان کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی، افغانستان نے پاکستان کی سالمیت کو للکارا ہے، ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
صدر آصف علی زرداری نے پاک افغان حالیہ کشیدگی کے حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ آج پاکستان کی با وقار قوم اور ہماری دلیر مسلح افواج وطن کی سالمیت اور سرحدوں کے تحفظ کیلئے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ کسی کو یہ غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے کہ پاکستان دباؤ یا دھمکی سے مرعوب ہوگا، ہماری مسلح افواج کی جوابی صلاحیت ہمہ گیر، بروقت اور فیصلہ کن ہے، اور وہ دشمن کے ناپاک عزائم کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی بھرپور استعداد رکھتی ہیں۔
آصف زرداری نے کہا کہ ہم تصادم نہیں چاہتے، لیکن اگر کسی نے پاکستان کے امن کو کمزوری سمجھا تو اسے سخت جواب ملے گا، پچھلے 5 سال سے احسان فراموش طالبان رجیم اپنے محسن پاکستان کے خلاف اپنے ٹی ٹی پی دہشتگردوں کے ذریعے پاکستان کے طول و عرض میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں مصروف ہے۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ہماری تمام سفارتی کارروائیاں، برادر ممالک اس مجرم ٹولے کو راہ راست پر لانے میں ناکام ہوئے، آج اس مجرم اور بزدل ٹولے نے بین الاقوامی سرحد عبور کر کے پاکستان کی سالمیت کو للکارا ہے، پاکستان نے ذمہ دار ریاست کے طور پر سفارتی ذرائع اختیار کیے اور برادر ممالک کی معاونت سے اس مجرم گروہ کو راہِ اعتدال پر لانے کی سنجیدہ کوشش کی، مگر کوئی مثبت پیش رفت نہ ہو سکی۔
آصف زرداری کا کہنا ہے کہ میں نے 8 فروری کو اسلام آباد کی مسجد میں ہونے والے خودکش حملے کے بعد طالبان رجیم کو واضح اور سخت الفاظ میں متنبہ کیا تھا، اور 5 روز قبل 22 فروری کو بھی اسی ٹولے کو دوبارہ دو ٹوک پیغام دیا تھا۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ پاکستان کو بخوبی علم ہے کہ تشدد کے منصوبہ ساز، سہولت کار اور سرپرست کہاں بیٹھے ہیں، اگر خونریزی کا سلسلہ جاری رہا تو ذمہ دار عناصر کی رسائی سے باہر کوئی نہیں ہوگا۔
دوسری جانب وزیراعظم محمد شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی عوام اور مسلح افواج ملک کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ افواج پاکستان کا عزم ہے کہ کسی بھی صورت ملک کے امن اور تحفظ پر آنچ نہیں آنے دیں گے، ہماری افواج کسی بھی جارحانہ عزائم کو خاک میں ملانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان قومی جذبے کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں، افواجِ پاکستان پیشہ ورانہ صلاحیتوں، اعلیٰ تربیت اور مؤثر دفاعی حکمتِ عملی سے لیس ہیں اور کسی بھی اندرونی یا بیرونی چیلنج سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ وطنِ عزیز کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاکستان نے ہمیشہ امن کو فروغ دیا تاہم ملکی سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے اور افواجِ پاکستان ہر جارحیت کا ڈٹ کر مقابلے کرے گی۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

موضوعات : #[ropakistanshahbazsharif
ShareSend

متعلقہ خبریں

وزیراعظم سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات ،دورہ ایران پر مشاورت
تازہ ترین

وزیراعظم سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات ،دورہ ایران پر مشاورت

6 جون , 2026
حکومت کا چھوٹے دکانداروں کے لیے فکس ٹیکس اسکیم لانے کا اعلان
اہم ترین

حکومت کا چھوٹے دکانداروں کے لیے فکس ٹیکس اسکیم لانے کا اعلان

5 جون , 2026
President Zardari, Prime Minister pay tribute to security forces for killing terrorists
تازہ ترین

صدر زرداری ،وزیراعظم کا دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

5 جون , 2026
International practical cooperation is essential for environmental protection, says Prime Minister
اہم ترین 2

ماحولیاتی تحفظ کے لئے بین الاقوامی عملی تعاون ناگزیر ہے،وزیراعظم

5 جون , 2026
پاکستان ،امریکا میں بہترین شراکت داری ہے ،نیٹلی بیکر
اہم ترین 2

پاکستان ،امریکا میں بہترین شراکت داری ہے ،نیٹلی بیکر

4 جون , 2026
Achieving export-led development goals is our top priority, says Prime Minister
تازہ ترین

برآمدات پر مبنی ترقیاتی اہداف کا حصول ہماری اولین ترجیح ہے،وزیراعظم

4 جون , 2026
اگلی خبر
Alarm bells are ringing once again in the Middle East, with unrest from Washington to Tehran.

مشرق وسطی میں ایک بار پھر خطرے کی گھنٹیاں بج اٹھیں ،واشنگٹن سے تہران تک ہلچل

یہ بھی پڑھیں

ایران مزید تحمل نہیں کرے گا، امریکی دباؤ کا بھرپور جواب دیا جائے گا،ابراہیم رضائی

ایران مزید تحمل نہیں کرے گا، امریکی دباؤ کا بھرپور جواب دیا جائے گا،ابراہیم رضائی

6 جون , 2026
کوہ سلیمان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ،2دہشت گرد ہلاک

کوہ سلیمان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ،2دہشت گرد ہلاک

6 جون , 2026
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ، سیاسی ،انتظامی صورتحال کا جائزہ

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ، سیاسی ،انتظامی صورتحال کا جائزہ

6 جون , 2026
Pakistan and China's alliance exposes India's weaknesses

پاکستان اور چین کا اتحاد، بھارت کی کمزوریاں عیاں

6 جون , 2026
Pakistan receives LNG cargo from Qatar

پاکستان نے قطر سے ایل این جی کارگو حاصل کر لیے

6 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔