منگل , 28 اپریل , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پاکستان اور قازقستان دوطرفہ تجارت کو 1 ارب ڈالر تک لے جانے کیلئے پرعزم

3 مہینے پہلے
A A
Pakistan, Kazakhstan committed to taking bilateral trade to $1 billion
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) پاکستان اور قازقستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہو گئے، دونوں ممالک نے دوطرفہ تجارت کو ایک سال میں 1 ارب ڈالر تک لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور قازقستان میں مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی، وزیراعظم شہبازشریف اور صدر قازقستان تقریب میں موجود تھے، دونوں رہنماؤں نے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کئے۔
پاکستان اور قازقستان کے درمیان کان کنی اور پٹرولیم کے شعبے میں مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا، دونوں ملکوں کے درمیان اقوام متحدہ کے امن دستوں کے حوالے سے بھی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ کیا گیا۔
پاکستان اور قازقستان کے درمیان قیدیوں کے تبادلے سے متعلق معاہدے کی دستاویز کا تبادلہ کیا گیا، دونوں ممالک کے درمیان میری ٹائم کے شعبے میں مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا، ٹرانزٹ ٹریڈ کے معاہدے کی دستاویز کا بھی تبادلہ کیا گیا، دونوں ممالک کے درمیان کسٹم کے شعبے میں تعاون سے متعلق معاہدے کی دستاویز کا بھی تبادلہ ہوا، ریلوے کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت کا بھی تبادلہ کیا گیا۔
پاکستان اور قازقستان کے درمیان پلانٹ پروٹیکشن اور ویٹرنری کے شعبوں میں تعاون اور صحت کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ کیا گیا، دونوں ملکوں کے درمیان مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ترقی کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔
اے پی پی اور قازقستان کے سرکاری ٹی وی کے درمیان تعاون کا بھی معاہدہ کیا گیا، موسمیاتی تبدیلی کے شعبے میں تعاون کا بھی معاہدہ ہوا، دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں مفاہمتی یادداشت کا بھی تبادلہ کیا گیا۔
مالیاتی نظم ونسق و بینکنگ کے شعبے میں مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا، دونوں ملکوں کے درمیان ثقافت کے سبے میں تعاون کا معاہدہ ہوا، لاجسٹک کے شعبے میں بھی تعاون کے معاہدے کی دستاویز کا تبادلہ کیا گیا، دونوں ملکوں کے درمیان ورچوئل اثاثوں کے شعبے اور بندرگاہوں کے شعبے میں تعاون کی دستاویز کا تبادلہ ہوا۔
دونوں ممالک کے درمیان مختلف معاہدوں کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اپنے بھائی صدر قازقستان اور ان کے وفد کا خیر مقدم کرتے ہیں، دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کونئی جہت دینے کیلئے بہت اہم ہے، قازقستان کے کسی صدر نے 23 سال بعد پاکستان کا دورہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ صدر قاسم جومارت توکایووف کے ساتھ تعمیری اور مثبت گفتگو ہوئی، طے پانے والی مفاہمتی یادداشتوں اورمعاہدوں کو عملی شکل دینے کیلئے پرعزم ہیں، معاہدوں کے حقیقت کا روپ دھارنے سے معاشی اور ثقافتی تعاون میں اضافہ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں امن کی بحالی اور تعمیر نو کیلئے بورڈ آف پیس اہم فورم ہے، دعاگو ہوں کہ غزہ میں مستقل امن ہو اور خوشحالی آئے، پاکستان اورقازقستان غزہ بورڈ آف پیس کے بھی رکن ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں اضافے کے بہت مواقع ہیں، ایک سال میں دوطرفہ تجارت کو ایک ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف ہے، صدر قازقستان کیلئے نشان پاکستان کا اعزاز قریبی تعلقات کا عکاس ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مشترکہ کوششوں سے اقتصادی اور تجارتی تعاون کے اہداف حاصل کریں گے، پاکستان اور قازقستان توانائی کے شعبے میں بھی تعاون کو مزید فروغ دے سکتے ہیں، شراکت داری کو فروغ دیتے ہوئے تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف نے کہا کہ شاندار استقبال اور مہمان نوازی پر حکومت پاکستان اور عوام کا مشکور ہوں، پاکستان قازقستان کا قابل اعتماد شراکت دار ہے، دوست ملک پاکستان کے دورے پر بہت خوشی ہوئی، دونوں ممالک مشترکہ اقداراورروایات کے امین ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ اعلامیہ اور معاہدے دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے اہمیت کے حامل ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط بنانے میں وزیراعظم شہبازشریف کا کردار اہم ہے، خطے میں امن وامان کیلئے پاکستان کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دفاع کے شعبے میں بھی پاکستان کی ترقی عالمی سطح پر تسلیم کی جاتی ہے، وزیراعظم شہبازشریف سے بہت مثبت اور تعمیری بات چیت ہوئی، ایک ارب ڈالر کا تجارتی ہدف حاصل کرنے کیلئے مل کر آگے بڑھیں گے، دونوں ممالک کے درمیان تجارت ومعیشت کے شعبے میں تعاون کو فروغ مل رہا ہے۔
قازقستان کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم شہباز شریف سے ٹرانزٹ ٹریڈ، کراچی اور گوادر بندرگاہوں کے استعمال پر گفتگو ہوئی، دونوں ممالک کے درمیان فضائی روابط بھی بہت اہمیت کے حامل ہیں۔
قاسم جومارت توکایووف نے کہا کہ پیداواری شعبے میں پاکستان کو پروڈکشن پلانٹ لگانے کی دعوت دیتے ہیں، اسلامک فنانس میں بھی پاکستان کا اہم مقام ہے، اسلامک فنانسنگ کے شعبے میں تعاون پر اضافہ چاہتے ہیں، سائنس، تعلیم اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں، یہ دورہ دونوں ممالک کے تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہے۔
قازقستان کے صدر نے وزیراعظم شہبازشریف کو قازقستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔
اس سے قبل قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں پروقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر محمد شہباز شریف نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان مصافحہ اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا، تقریب کے آغاز پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے، مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے قازقستان کے صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے قازقستان کے صدر کو کابینہ ارکان کا تعارف کرایا، صدر قازقستان نے بھی اپنے وفد کو وزیراعظم شہباز شریف کا تعارف کرایا۔

بعدازاں صدر قازقستان نے وزیراعظم ہاؤس کے احاطے میں یادگاری پودا بھی لگایا۔

موضوعات : kazakistanpakistanshahbazsharif
ShareSend

متعلقہ خبریں

افغان میڈیا کا یونیورسٹی پر پاکستان کے  حملے کا دعویٰ مسترد
اہم ترین

افغان میڈیا کا یونیورسٹی پر پاکستان کے  حملے کا دعویٰ مسترد

27 اپریل , 2026
اسحاق ڈار  کا کینیڈین وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک  رابطہ
اہم ترین 3

اسحاق ڈار  کا کینیڈین وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک  رابطہ

27 اپریل , 2026
ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس ملتوی
اہم ترین 3

ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس ملتوی

27 اپریل , 2026
Visit to Pakistan was useful, says Iranian Foreign Minister
تازہ ترین

پاکستان کا دورہ مفید رہا ،ایرانی وزیر خارجہ

27 اپریل , 2026
اسلام آباد میں بجلی کی بندش ،اڈیالہ جیل سے ملزموں  کو آن لائن پیش نہیں کیا گیا
پاکستان

اسلام آباد میں بجلی کی بندش ،اڈیالہ جیل سے ملزموں  کو آن لائن پیش نہیں کیا گیا

27 اپریل , 2026
Afghanistan's provocation in Angoor Adda, Pakistan Army retaliates, posts destroyed
تازہ ترین

انگور اڈہ میں افغانستان کی اشتعال انگیزی، پاک فوج کی جوابی کارروائی ،پوسٹیں تباہ

27 اپریل , 2026
اگلی خبر
When will the first fast be in Pakistan Forecast of the Meteorological Department

پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

یہ بھی پڑھیں

افغان میڈیا کا یونیورسٹی پر پاکستان کے  حملے کا دعویٰ مسترد

افغان میڈیا کا یونیورسٹی پر پاکستان کے  حملے کا دعویٰ مسترد

27 اپریل , 2026
 پی ایس ایل کے ٹکٹس کہاں سے ملیں گے،کتنی قیمت ہو گی؟

 پی ایس ایل کے ٹکٹس کہاں سے ملیں گے،کتنی قیمت ہو گی؟

27 اپریل , 2026
اسحاق ڈار  کا کینیڈین وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک  رابطہ

اسحاق ڈار  کا کینیڈین وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک  رابطہ

27 اپریل , 2026
پاکستان میں دہشت گردی میں بھارت ملوث

پاکستان میں دہشت گردی میں بھارت ملوث

27 اپریل , 2026
پی ایس ایل ،شائقین ٹکٹ خرید کر میچ دیکھ سکیں گے

پی ایس ایل ،شائقین ٹکٹ خرید کر میچ دیکھ سکیں گے

27 اپریل , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔