ہفتہ , 6 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

کے الیکٹرک تنازع: سعودی اور کویتی سرمایہ کاروں کا پاکستان کیخلاف 2 ارب ڈالر کا مقدمہ

4 مہینے پہلے
A A
کے الیکٹرک تنازع: سعودی اور کویتی سرمایہ کاروں کا پاکستان کیخلاف 2 ارب ڈالر کا مقدمہ
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد:(پاک ترک نیوز)سعودی عرب اور کویت سے تعلق رکھنے والے کے الیکٹرک کے سرمایہ کاروں نے پاکستان کے خلاف 2 ارب ڈالر کا بین الاقوامی ثالثی مقدمہ دائر کر دیا ہے۔
غیر ملکی سرمایہ کاروں کا مؤقف ہے کہ حکومتی مداخلت، واجب الادا رقوم کی عدم ادائیگی اور کے الیکٹرک کی فروخت کا 1.77 ارب ڈالر کا معاہدہ برسوں سے روکے جانے کے باعث انہیں شدید مالی نقصان اٹھانا پڑا۔
دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ مقدمہ 16 جنوری 2026 کو دائر کیا گیا۔یہ ثالثی کارروائی اسٹیپٹو انٹرنیشنل (یو کے) ایل ایل پی اور اومنیا اسٹریٹیجی ایل ایل پی کے ذریعے دائر کی گئی، جو 32 سعودی اداروں اور 5 کویتی کمپنیوں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
یہ سرمایہ کار بالواسطہ طور پر کے الیکٹرک میں 30.7 فیصد حصص کے مالک ہیں اور 2005 میں نجکاری کے بعد سے کمپنی کے بڑے شیئر ہولڈرز رہے ہیں۔
تنازع کی جڑیں اکتوبر 2016 میں ہونے والے اس معاہدے سے جڑی ہیں، جب سرمایہ کاروں نے کے الیکٹرک کے 66.4 فیصد حصص شنگھائی الیکٹرک پاور کمپنی کو فروخت کرنے پر اتفاق کیا تھا۔
اگرچہ اس سودے کو ابتدا میں پاکستانی ریگولیٹرز کی حمایت حاصل تھی، تاہم مبینہ طور پر بدلتی ہوئی ریگولیٹری شرائط، مختلف سرکاری اداروں کی متضاد ہدایات اور قومی سلامتی سمیت دیگر لازمی منظوریوں میں تاخیر کے باعث یہ معاہدہ آٹھ سال سے زائد عرصے تک تعطل کا شکار رہا۔
سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ انہی تاخیروں کے باعث شنگھائی الیکٹرک نے معاہدے سے دستبرداری اختیار کی، جسے وہ بین الاقوامی قانون کے تحت بالواسطہ ضبطگی قرار دے رہے ہیں۔
ثالثی درخواست میں حکومت کی جانب سے واجب الادا رقوم کی عدم ادائیگی کا بھی ذکر کیا گیا ہے، جن میں کے الیکٹرک کو ملنے والی ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈیز شامل ہیں، جو بعض معاملات میں تقریباً دو دہائیوں سے زیر التوا ہیں۔
سرمایہ کاروں کے مطابق ان بقایاجات نے کے الیکٹرک کے مالی بہاؤ کو شدید متاثر کیا، جبکہ سرکاری اداروں کی جانب سے تاخیر پر جرمانے عائد کیے جاتے رہے۔
مزید برآں، سرمایہ کاروں نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت نے نیپرا کی خودمختاری کو متاثر کرتے ہوئے کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف فریم ورک کو سیاسی بنیادوں پر نشانہ بنایا۔
ان کے مطابق مئی 2025 میں جاری کیے گئے نیپرا کے حتمی ٹیرف نوٹیفکیشنز کو نافذ نہیں کیا گیا، طے شدہ معاملات کو دوبارہ کھولا گیا اور ایسے نظرثانی شدہ ٹیرف نافذ کیے گئے جو ان کے بقول ضبطی کے مترادف ہیں۔
سرمایہ کاروں کا دعویٰ ہے کہ ان اقدامات سے کے الیکٹرک کو سالانہ تقریباً 85 ارب روپے کا نقصان ہو سکتا ہے، جس سے کمپنی کی معاشی بقا خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
درخواست میں یہ الزام بھی لگایا گیا ہے کہ بعض مقامی سرمایہ کاروں نے آف شور ڈھانچوں، خفیہ ملکیت میں تبدیلیوں اور ریگولیٹری خلاف ورزیوں کے ذریعے کے الیکٹرک پر قبضے کی کوشش کی، تاہم شکایات کے باوجود متعلقہ اداروں نے کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی۔
اس کے علاوہ، سرمایہ کاروں نے سینرجیکو کے حصص کی فروخت سے حاصل ہونے والے 6 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی مبینہ غیر قانونی بیرونِ ملک منتقلی پر بھی سوال اٹھائے ہیں، جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ رقم ریگولیٹری منظوری کے بغیر منتقل کی گئی، مگر بار بار نشاندہی کے باوجود حکام نے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔
سرمایہ کاروں کا مؤقف ہے کہ پاکستان نے او آئی سی سرمایہ کاری معاہدے کی متعدد شقوں کی خلاف ورزی کی ہے، جن میں ضبطگی سے تحفظ، منصفانہ سلوک، رقوم کی آزاد منتقلی اور مؤثر قانونی چارہ جوئی تک رسائی شامل ہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے بحرین اور سوئٹزرلینڈ کے ساتھ پاکستان کے دوطرفہ سرمایہ کاری معاہدوں کے تحت بھی تحفظات کا حوالہ دیا ہے۔اس مقدمے کے باعث پاکستان کو ایک بڑے قانونی چیلنج کا سامنا ہے، جس کے ملکی ریگولیٹری نظام اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ تعلقات پر گہرے اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

موضوعات : K-ElectricKuwaiti investorsSaudi Arabia
ShareSend

متعلقہ خبریں

ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ میں ٹیلیفونک رابطہ
اہم ترین 2

ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ میں ٹیلیفونک رابطہ

18 مئی , 2026
ایران ،سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ
اہم ترین 3

ایران ،سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ

11 مئی , 2026
سعودی عرب کی خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کی مذمت
پاکستان

سعودی عرب کی خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کی مذمت

11 مئی , 2026
پاکستان سے 53ہزار 195عازمین سعودی عرب پہنچ گئے
پاکستان

پاکستان سے 53ہزار 195عازمین سعودی عرب پہنچ گئے

9 مئی , 2026
پاکستان کی سعودی عرب میں حملوں کی مذمت
اہم ترین 2

پاکستان کی سعودی عرب میں حملوں کی مذمت

7 اپریل , 2026
امریکا کا سعودی عرب پر پاکستانی اور ترک دفاعی منصوبوں سے دور رہنے کیلئے دبائو
اہم ترین 3

امریکا کا سعودی عرب پر پاکستانی اور ترک دفاعی منصوبوں سے دور رہنے کیلئے دبائو

24 فروری , 2026
اگلی خبر
Pakistan announces 16-member squad for T20 series against Australia

پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان

یہ بھی پڑھیں

China's Zhang Yiming overtakes Mukesh Ambani to become Asia's second richest person

چین کے ژانگ یمنگ نے مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ دیا،ایشیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے

6 جون , 2026
America and Iran attack each other again

امریکا ،ایران کے ایک دوسرے پر ایک بار پھر حملے

6 جون , 2026
Return of frozen assets a key condition for potential peace deal between US and Iran

امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ امن معاہدہ،منجمد اثاثوں کی واپسی کلیدی شرط قرار

6 جون , 2026
Ireland bans entry of two Israeli ministers

اسرائیل کے 2اہم وزیروں کے آئر لینڈ داخلے پر پابندی

6 جون , 2026
Operation Blue Star completes 42 years, Sikh community still awaits justice

آپریشن بلیو سٹار کو 42 سال مکمل، سکھ برادری آج بھی انصاف کی منتظر

6 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔