واشنگٹن : (پاک ترک نیوز)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی جو مئی 2025 کی مختصر جنگ میں پاکستان سے شکست کے بعد دنیا بھر میں انڈیا کی جگ ہنسائی کرا رہے ہیں۔ اب اپنے کارناموں کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر مذاق بن گئے ہیں۔
امریکی کانگریس سے خطاب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مودی سے ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی مجھ سے ملنے آئے اور کہا جناب، کیا میں آپ سے مل سکتا ہوں؟
امریکی صدر نے کہا کہ میں نے بھارتی وزیراعظم کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہاں۔ مودی "بنیادی طور پر وہ مجھے خوش کرنا چاہتے تھے۔وہ جانتے تھے کہ میں خوش نہیں ہوں، اور مجھے خوش کرنا ضروری تھا۔بھارت نے روسی تیل کی خریداری میں نمایاں کمی کر دی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی نقل اتاری اور کہا کہ مودی مجھ سے ملنے کیلئے بے تاب تھے۔انہوں نے کہا کہ سر میں پچھلے 5سال سے انتظار کررہا تھا۔ جب انہوں نے ملاقات کی درخواست کی تو میں نے انہیں بلا لیا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اب نریندر مودی مجھ سے خوش نہیں ہیں کیونکہ انہیں بھاری ٹیرف ادا کرنا پڑ رہا ہے۔












