اتوار , 7 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

حکومت کی جانب سے ملکی بینکوں سے قرض لینے میں نمایاں کمی

5 مہینے پہلے
A A
Significant decrease in government borrowing from domestic banks
Share on Facebookwhatsapp

از: سہیل شہریار

مالی سال 2026 کی پہلی ششماہی میں حکومت کی جانب سے ملکی بینکوں سے قرض لینے میں گزشتہ سال کے تقابل میںتیزی سےکمی آئی ہے۔ رواں مالی سال 2026 کے پہلے نصف حصے کے دوران حکومتی قرضوں کواتارنےکے لیے 672 ارب روپےحاصل کیے گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے تازہ ترین اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ مالی سال 2026 کی پہلی ششماہی کے اختتام پر حکومت کا اندرون ملک بنکوں سے چھ مہینوں میں لیا گیا قرضہ 672 ارب روپے تک محدود ہے ۔جبکہ پچھلے مالی سال2025 کی اسی مدت میںقرض اتارنے کے لئےبنکوں سے لی گئی رقم کی مالیت 1700 ارب روپے تھی ۔
تاہم رواں مالی سال کی دوسری ششماہی میں حکومت کے بنکوں سے بھاری قرضے لینے کی توقع کی جا رہی ہے۔ کیونکہ حکومت کو محصولات کی کمی کی وجہ سے لیکویڈیٹی کی دستیابی میں مسائل کا سامنا ہے۔اورحکومتی مالیات کے انتظام کا طے شدہ اصول ہے کہ ایسی صورتحال میں حکومت اپنے مالیات کو متوازن ں رکھنے کے لیے بینکوں پر انحصار کرتی ہے۔


مرکزی بنک کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025 میں خصوصاً سال کے آخری حصے میں وفاقی حکومت کے ڈیویڈنڈ کی وصولیوںمیں تیزی سے اضافہ ہوا۔اس سے تقریباً 2700 ارب روپے قومی خزانے میں منتقل ہوئے جن سے ملکی خزانے کو اہم مالیاتی ریلیف حاصل ہوا۔
سٹیٹ بنک کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جون 2025 کے آخر تک بینکوں کی مختلف حکومتی اکاؤنٹس میںمجموعی سرمایہ کاری 36000 ارب روپے سے تجاوز کر چکی تھی۔ جس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ ملکی قرضوں کا بڑا حصہ بینکنگ سیکٹر سے آتا ہے۔ یہ معمول ہے کہ مالیاتی خسارے کا تقریباً 80 فیصد بینک قرضے کے ذریعے پورا کیا جاتا ہے۔مالی سال 2025 میں پاکستان کے کل مالیاتی خسارے کا تقریباً 91 فیصد ملک کے مالیاتی ذرائع سے پورا کیا گیا جس میں بینکوں کا اہم کردار تھا۔


بنکاری کے شعبے کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک کے مالیاتی خسارے کو پورا کرنے کے لئے بینکوں پر انحصار ایک مستقل رجحان رہا ہے کیونکہ بیرونی سرمایہ کاری اکثر اہداف سے کم رہتی ہے۔اور موجودہ حکومت کے لئے مالی سال 2023 کو سب سے مشکل سال تصور کیا جاتا ہے۔جب بیرونی مالیاتی دباؤ نے حکومت کو مالیاتی فرق کوپورا کرنے کے لیے بینکوں سے قرض لینے پر بہت زیادہ انحصار کرنے پر مجبور کیا۔
حال ہی میںعالمی بینک کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے ترقیاتی مالی وسائل کو مستحکم بنانے کے لئے 70کروڑ ڈالرکی منظوری دی ہے۔ جن میں 10کروڑ ڈالر صوبہ سندھ کے لئے رکھے گئے ہیں۔ یہ سرمایہ کاری ایک کثیر مدتی پروگرام کا حصہ جس کے تحت ملک کو مجموعی طور پر 1.35ارب ڈالر فراہم کئے جائیں گے۔

موضوعات : govermnetloan
ShareSend

متعلقہ خبریں

Punjab government orders public not to donate sacrificial skins to banned and monitored organizations
اہم ترین 3

پنجاب حکومت کا عوام کو کالعدم اور زیر نگرانی تنظیموں کو قربانی کی کھالیں نہ دینے کا حکم

26 مئی , 2026
Pakistan and IMF talks to resume today
تازہ ترین

پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات آج پھر ہونگے

19 مئی , 2026
IMF estimates Pakistan's external financing needs at $21.2 billion
تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کی بیرونی مالی ضروریات 21.2 ارب ڈالر رہنے کا تخمینہ

16 مئی , 2026
Pakistan faces historic debt burden, liabilities exceed 97 trillion
تازہ ترین

پاکستان پر قرضوں کا تاریخی بوجھ ،واجبات 97ہزار ارب سے بڑھ گئے

14 مئی , 2026
IMF calls on Pakistan to tighten supervision to prevent money laundering in real estate
تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان سے رئیل اسٹیٹ میں منی لانڈرنگ روکنے کیلئے نگرانی سخت کرنے کا مطالبہ

12 مئی , 2026
 آئی ایم ایف کی پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر قسط کی منظوری
اہم ترین

 آئی ایم ایف کی پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر قسط کی منظوری

8 مئی , 2026
اگلی خبر
پہلے ہی دن تنازع: ممدانی حکومت اور یہودی برادری آمنے سامنے

پہلے ہی دن تنازع: ممدانی حکومت اور یہودی برادری آمنے سامنے

یہ بھی پڑھیں

ایران مزید تحمل نہیں کرے گا، امریکی دباؤ کا بھرپور جواب دیا جائے گا،ابراہیم رضائی

ایران مزید تحمل نہیں کرے گا، امریکی دباؤ کا بھرپور جواب دیا جائے گا،ابراہیم رضائی

6 جون , 2026
کوہ سلیمان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ،2دہشت گرد ہلاک

کوہ سلیمان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ،2دہشت گرد ہلاک

6 جون , 2026
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ، سیاسی ،انتظامی صورتحال کا جائزہ

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ، سیاسی ،انتظامی صورتحال کا جائزہ

6 جون , 2026
Pakistan and China's alliance exposes India's weaknesses

پاکستان اور چین کا اتحاد، بھارت کی کمزوریاں عیاں

6 جون , 2026
Pakistan receives LNG cargo from Qatar

پاکستان نے قطر سے ایل این جی کارگو حاصل کر لیے

6 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔