ہفتہ , 6 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

وزیر اعظم کا زرعی اصلاحات پر عمل کا آغاز کسانوں کو آسان قرضوں کی سہولت سے کرنے کا اعلان

11 مہینے پہلے
A A
وزیر اعظم کا زرعی اصلاحات پر عمل کا آغاز کسانوں کو آسان قرضوں کی سہولت سے کرنے کا اعلان
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ زرعی اصلاحات پر عمل در آمد کا آغاز کسانوں کو آسان قرضوں کی سہولت سے کیا جائے گا، زرعی فنانسنگ کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا طریقہ کار اختیار کیا جائے گا۔
وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف کی زیر صدارت زرعی شعبے کی ترقی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔
وزیراعظم کو اجلاس میں زرعی شعبے میں اصلاحات بالخصوص زرعی پیداوار میں اضافے، زرعی انفراسٹرکچر، کاروبار دوست ماحول کے لیے آسان اور پائیدار قوائد و ضوابط کے قیام اور کسانوں کی آسان زرعی قرضوں تک رسائی کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ نیشنل ایگریکلچر انوویشن اینڈ گروتھ ایکشن پلان کسانوں کی آمدنی بڑھانے، پیداوار میں اضافے اور درست سمت میں اصلاحات پر مرکوز ہے، زرعی اجناس کے محفوظ ذخائر قائم کرنے کے لیے اقدامات لیے جا رہے ہیں۔کسانوں کی آسان قرضوں تک رسائی کے منصوبے کا افتتاح جلد کیا جائے گا، دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں زرعی قرضہ جات کا آسان اور شفاف نظام بنا کر کسانوں کی مالی امداد کی جا سکتی ہے۔
اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ زرعی اجناس کی فی ایکڑ پیداوار کو موثر انداز میں بڑھانے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا جا سکتا ہے، زرعی شعبے میں ویلیو ایڈیشن کر کے برآمدات سے کسانوں کی آمدنی بڑھائی جائے گی اور قیمتی زر مبادلہ کمایا جا سکے گا۔
وزیر اعظم نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زرعی اصلاحات پر عمل در آمد کا آغاز کسانوں کو آسان قرضوں کی سہولت سے کیا جائے گا، زرعی فنانسنگ کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا طریقہ کار اختیار کیا جائے گا، زرعی ترقیاتی بینک میں بھی ہنگامی بنیادوں پر اصلاحات کی جائیں تاکہ کسانوں کو آسان قرضے کی فراہمی شفاف انداز میں یقینی بنائی جا سکے۔
شہباز شریف نے کہا کہ آئندہ پی ایس ڈی پی (PSDP) میں زرعی پراجیکٹس کو مرکزیت حاصل ہوگی ، اور ترقیاتی منصوبے میکینائزیشن، ڈیجیٹائزیشن، کسانوں کی قرضوں تک آسان رسائی اور کاروبار دوست ماحول کے قیام پر مرکوز ہوں، زرعی شعبے میں پائیدار اصلاحات سے ملکی معیشت کو مزید فروغ ملے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ زرعی اصلاحات کے شعبے میں زرعی اجناس کے علاوہ لائیو سٹاک سیکٹر کی اصلاحات پر بھی بھرپور توجہ دی جائے، زرعی شعبے کی اصلاحات کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر بھرپور تعاون سے کام کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے میں اصلاحات سے پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ اور پیداواری لاگت میں کمی آئے گی، زرعی اجناس کی اسٹوریج گنجائش بڑھانے کے حوالے طویل مدتی اور قلیل مدتی حکمت عملی کے لئے نئی تجاویز لائی جائیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ زرعی شعبے میں پائیدار اصلاحات کے لیے صوبوں کے ساتھ تعاون سے ایک جامع حکمت عملی تشکیل دی جائے، زراعت کے شعبے میں ترقی سے سب سے زیادہ فائدہ کسانوں اور دیہی علاقوں کو ہو گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ شعبہ زراعت صرف تب عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق ترقی کر سکتا ہے جب اس شعبے کے ماہرین زرعی پالیسیوں کی سمت کا تعین کرنے میں ہمارے ساتھ تعاون کریں، پاکستان میں ایگریکلچرل زوننگ اور ویلیو چین کی حکمت عملی کے استعمال سے زرعی پیداوار کی برآمدات میں اضافہ کیا جائے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ چھوٹی ملکیتی زمینوں کی ضرورتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے زرعی ٹیکنالوجی متعارف کروائی جائے، کسانوں کو نئی زرعی معلومات سے آگاہ کرنے کے لئے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا مربوط استعمال کیا جائے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی ڈاکٹر احسن اقبال، وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ، وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، زرعی شعبے کے لیے وزیراعظم کے چیف کوآرڈینیٹر احمد عمیر، زرعی شعبے سے وابستہ نجی شعبے کے ماہرین اور اعلیٰ سرکاری حکام شریک تھے۔

ShareSend

متعلقہ خبریں

دہلی میں جمخانہ کلب کی زمین سرکاری تحویل میں واپس، لاہور کا ایلیٹ کلب اب بھی 5 ہزار روپے سالانہ لیز پر قائم
پاکستان

دہلی میں جمخانہ کلب کی زمین سرکاری تحویل میں واپس، لاہور کا ایلیٹ کلب اب بھی 5 ہزار روپے سالانہ لیز پر قائم

5 جون , 2026
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کئی منصوبوں کیلئے گرانٹ کی منظوری دے دی
تازہ ترین

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کئی منصوبوں کیلئے گرانٹ کی منظوری دے دی

5 جون , 2026
How dangerous are cosmetics for the skin Experts reveal important facts
تازہ ترین

کاسمیٹکس جلد کے لیے کتنے خطرناک؟ ماہرین نے اہم حقائق بتا دیے

5 جون , 2026
ایکشن کمیٹی کا مطالبہ انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف قرار، خواجہ آصف کا سخت ردعمل
تازہ ترین

ایکشن کمیٹی کا مطالبہ انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف قرار، خواجہ آصف کا سخت ردعمل

5 جون , 2026
حکومت کا چھوٹے دکانداروں کے لیے فکس ٹیکس اسکیم لانے کا اعلان
اہم ترین

حکومت کا چھوٹے دکانداروں کے لیے فکس ٹیکس اسکیم لانے کا اعلان

5 جون , 2026
Donald Trump exposes India's trade duplicity
تازہ ترین

ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کا تجارت میں دوغلا پن بے نقاب کر دیا

5 جون , 2026
اگلی خبر
اداکارہ حمیرا اصغر علی کا قتل ہوا یا طبعی موت؟ پوسٹ مارٹم مکمل

اداکارہ حمیرا اصغر علی کا قتل ہوا یا طبعی موت؟ پوسٹ مارٹم مکمل

یہ بھی پڑھیں

دہلی میں جمخانہ کلب کی زمین سرکاری تحویل میں واپس، لاہور کا ایلیٹ کلب اب بھی 5 ہزار روپے سالانہ لیز پر قائم

دہلی میں جمخانہ کلب کی زمین سرکاری تحویل میں واپس، لاہور کا ایلیٹ کلب اب بھی 5 ہزار روپے سالانہ لیز پر قائم

5 جون , 2026
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کئی منصوبوں کیلئے گرانٹ کی منظوری دے دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کئی منصوبوں کیلئے گرانٹ کی منظوری دے دی

5 جون , 2026
How dangerous are cosmetics for the skin Experts reveal important facts

کاسمیٹکس جلد کے لیے کتنے خطرناک؟ ماہرین نے اہم حقائق بتا دیے

5 جون , 2026
ایکشن کمیٹی کا مطالبہ انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف قرار، خواجہ آصف کا سخت ردعمل

ایکشن کمیٹی کا مطالبہ انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف قرار، خواجہ آصف کا سخت ردعمل

5 جون , 2026
حکومت کا چھوٹے دکانداروں کے لیے فکس ٹیکس اسکیم لانے کا اعلان

حکومت کا چھوٹے دکانداروں کے لیے فکس ٹیکس اسکیم لانے کا اعلان

5 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In