لندن (پاک ترک نیوز )برطانیہ نے اپنے جدید ایف 35 بی لڑاکا طیاروں کی کارکردگی اور پائیداری بہتر بنانے کے لیے زنگ اور دھاتی حصوں کی خوردگی کے مسئلے سے نمٹنے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔
برطانوی حکام کے مطابق گزشتہ سال ایک بڑے فوجی آپریشن میں طویل تعیناتی کے بعد ایف 35 بی طیاروں کی آپریشنل تیاری بحال کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں دفاعی صلاحیت بڑھانے کے لیے اچانک اضافی ذمہ داریاں ملنے سے بھی طیاروں کی تیاری اور دیکھ بھال کا عمل متاثر ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: ایمیزون کا گھروں اور کاروباری مراکز کی نگرانی کے لیے اڑنے والا ڈرون اور خودکار سکیورٹی روبوٹ متعارف
برطانیہ اب طیاروں کو زنگ اور خوردگی سے محفوظ بنانے، مرمت کے نظام کو بہتر کرنے اور فضائی بیڑے کی عملی صلاحیت برقرار رکھنے پر توجہ دے رہا ہے۔
ایف 35 بی جدید ترین لڑاکا طیاروں میں شمار ہوتا ہے، جو مختصر فاصلے سے اڑان بھرنے اور عمودی انداز میں لینڈنگ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ طیارے برطانوی بحریہ کے طیارہ بردار بحری جہازوں کے لیے بھی انتہائی اہم ہیں۔






