بدھ , 11 نومبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ایمیزون کا گھروں اور کاروباری مراکز کی نگرانی کے لیے اڑنے والا ڈرون اور خودکار سکیورٹی روبوٹ متعارف

15 منٹس پہلے
A A
Amazon introduces a flying drone and an autonomous security robot for monitoring homes and business premises.
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن (پاک ترک نیوز )امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایمیزون نے گھروں اور کاروباری مراکز کی نگرانی کے لیے جدید اڑنے والا ڈرون اور خودکار سکیورٹی روبوٹ متعارف کرا دیا ہے۔ کمپنی کے ذیلی برانڈ رنگ کی جانب سے پیش کیے گئے یہ آلات مشکوک سرگرمیوں کا خودکار طور پر پتا لگانے اور نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔

کمپنی کے مطابق 250 ڈالر مالیت کا رنگ ڈرون کیم گھر کے ایک کمرے سے دوسرے کمرے اور حتیٰ کہ بالائی منزل تک پرواز کر سکتا ہے۔ دروازوں، کھڑکیوں یا حفاظتی آلات سے خطرے کا اشارہ ملنے پر یہ ڈرون پہلے سے طے شدہ راستے پر پرواز کرتے ہوئے متعلقہ مقام کی جانچ کرتا ہے۔ صارف اپنی مرضی سے بھی اسے پرواز کا حکم دے سکتا ہے۔

رنگ کے سربراہ جیمی سیمینوف کے مطابق ڈرون میں نصب روشنیاں اسے صرف نگرانی کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ چوروں اور مشکوک افراد کو خوفزدہ کرنے کا وسیلہ بھی بناتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ رات کے وقت کسی گھر میں مشکوک نقل و حرکت ہونے پر اچانک روشنیاں جلنے اور ڈرون کی پرواز سے ممکنہ ملزم وہاں سے فرار ہو سکتا ہے۔

ڈرون ایک مرتبہ چارج ہونے کے بعد زیادہ سے زیادہ آٹھ منٹ تک پرواز کر سکتا ہے، جس کے بعد یہ خودکار طور پر اپنے چارجنگ مرکز پر واپس آ جاتا ہے۔ اس کے پروں کے گرد حفاظتی پلاسٹک کور موجود ہے، تاہم پرواز کے دوران اس سے تیز آواز پیدا ہوتی ہے۔

رنگ نے اس ڈرون کا ابتدائی تصور 2020 میں پیش کیا تھا، لیکن کمپنی کے مطابق ڈیزائن، حساسی آلات اور معلومات کی پراسیسنگ کو بہتر بنانے کے لیے اس کی تیاری اور اجرا میں تاخیر کی گئی۔

ایمیزون نے ایک ہزار ڈالر مالیت کا رنگ روور کیم بھی متعارف کرایا ہے، جو دفاتر، گوداموں اور دیگر کاروباری مقامات کی نگرانی کرے گا۔

یہ روبوٹ ایمیزون کے پہلے سے تیار کردہ ایسٹرو روبوٹ کی ٹیکنالوجی کو بنیاد بنا کر تیار کیا گیا ہے۔ اس میں دو پہیوں والا خودکار نظام، اسکرین اور اوپر نیچے ہونے والا کیمرا نصب ہے۔ اس کے علاوہ خطرے کی گھنٹی، دو طرفہ آواز کے ذریعے رابطے اور روشنیاں بھی فراہم کی گئی ہیں تاکہ صارف روبوٹ کی موجودگی اور نقل و حرکت سے آگاہ رہ سکیں۔

رنگ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ان دونوں آلات کے ذریعے صارفین کو گھر یا کاروباری مرکز کے مختلف حصوں کی نگرانی کے لیے ہر جگہ الگ کیمرے نصب کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔رنگ نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرون اور روبوٹ میں رازداری کو بنیادی اہمیت دی گئی ہے اور ریکارڈنگ کے دوران ان پر روشن اشارہ ظاہر ہو گا۔

تاہم کمپنی کو ماضی میں نگرانی کے آلات اور پولیس کے ساتھ اشتراک کے حوالے سے رازداری کے خدشات کا سامنا رہا ہے۔ رواں سال کمپنی کے مصنوعی ذہانت پر مبنی پالتو جانوروں کی تلاش کے نظام سے متعلق تشہیری مہم بھی تنقید کی زد میں آئی تھی۔ بعد ازاں رنگ نے ایک متنازع نگرانی فراہم کرنے والی کمپنی کے ساتھ رابطے کا منصوبہ بھی ختم کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: یواےای میں غیر مسلم عبادت گاہوں کے لیے سخت قوانین، خلاف ورزی پر ساڑھے سات لاکھ درہم تک جرمانہ

کمپنی کے مطابق ڈرون کو امریکی قوانین کے تحت گھر کے اندر استعمال کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے اور اسے بیرونی پرواز سے روکنے کے لیے حفاظتی پابندیاں بھی شامل کی گئی ہیں۔

رنگ ڈرون کیم کی امریکا میں ترسیل 27 جنوری سے شروع ہو گی، تاہم اس کے لیے متعلقہ وفاقی ادارے کی منظوری درکار ہے، جبکہ رنگ روور کیم کی ترسیل 16 دسمبر سے شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

موضوعات : Amazonflyingdroneintroduces
ShareSend

متعلقہ خبریں

کوئی مواد دستیاب نہیں
اگلی خبر
New US Air Force training initiative B-1B Lancer bomber pilots will now fly HondaJets.

امریکی فضائیہ کا نیا تربیتی منصوبہ، بی ون بی لانسر بمبار طیاروں کے پائلٹس اب ہونڈا جیٹ اڑائیں گے

یہ بھی پڑھیں

Britain decides on measures to protect F-35B fighter jets from rust.

برطانیہ کا ایف 35 بی لڑاکا طیاروں کو زنگ سے محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کا فیصلہ

11 نومبر , 2026
New US Air Force training initiative B-1B Lancer bomber pilots will now fly HondaJets.

امریکی فضائیہ کا نیا تربیتی منصوبہ، بی ون بی لانسر بمبار طیاروں کے پائلٹس اب ہونڈا جیٹ اڑائیں گے

11 نومبر , 2026
Amazon introduces a flying drone and an autonomous security robot for monitoring homes and business premises.

ایمیزون کا گھروں اور کاروباری مراکز کی نگرانی کے لیے اڑنے والا ڈرون اور خودکار سکیورٹی روبوٹ متعارف

11 نومبر , 2026
Strict regulations for non-Muslim places of worship in the United Arab Emirates; fines of up to 750,000 dirhams for violations.

یواےای میں غیر مسلم عبادت گاہوں کے لیے سخت قوانین، خلاف ورزی پر ساڑھے سات لاکھ درہم تک جرمانہ

11 نومبر , 2026
Significant progress between the government and Jamaat-e-Islami regarding relief on the petroleum levy; key terms of the agreement have been finalized.

پیٹرولیم لیوی میں ریلیف پر حکومت اور جماعت اسلامی میں اہم پیش رفت، معاہدے کے بنیادی نکات طے پاگئے

11 نومبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔