راولپنڈی (پاک ترک نیوز )راولپنڈی کے اڈیالہ روڈ پر واقع گلشن آباد سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
ربیعہ احسن 92چینل کی اینکر تھیں ، مقتولہ کے شوہر احسن کو حراست میں لے لیا گیا ہے،جس نے پولیس کو بتایا کہ اتفاقیہ گولی چلی ، جو ربیعہ کو لگی ۔
پولیس ذرائع کے مطابق دونوں میاں بیوی میں ناچاقی نہیں تھی،واقعے کے وقت مقتولہ کی ماں اور بہنیں بھی گھر پرتھیں۔
پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا ہے، دیگر شواہد اکٹھے کیے جبکہ موقع سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔









