پشاور( پاک ترک نیوز) حیات آباد میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا فہد خان کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دو مشتبہ ملزمان کی شناخت کرلی۔پولیس کے مطابق فہد خان قتل کیس میں مبینہ طور پر ملوث دونوں مشتبہ افراد کا سراغ لگا لیا گیا ہے، ان کا ڈیٹا اور سابقہ ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا گیا، جبکہ ان کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حافظ نعیم صبح 11 بجے میڈیا پر آنا جماعت اسلامی کا معمول بن گیا، سعدیہ جاوید
دوسری جانب آئی جی خیبر پختون خوا نے قتل میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے پولیس افسران کو تفتیش جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔پولیس کے مطابق فہد خان قتل کیس کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ مقتول فہد خان رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کے بھانجے بھی تھے۔





