جمعہ , 6 نومبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home پاکستان

پنجاب کا ای چالان سسٹم لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

15 منٹس پہلے
A A
Punjab's e-challan system challenged in Lahore High Court
Share on Facebookwhatsapp

لاہور(پاک ترک نیوز)پنجاب کے ای چالان سسٹم میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیا۔ درخواست میں زیرِ سماعت آئینی درخواست کے ساتھ اضافی شواہد بھی جمع کرائے گئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے دائر متفرق درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ گاڑیوں کی درست شناخت اور انسانی تصدیق کے بغیر ٹریفک جرمانے عائد کیے جارہے ہیں، جس کے نتیجے میں شہریوں کو دوسرے ڈرائیوروں کی خلاف ورزیوں پر ای چالان بھگتنا پڑ رہے ہیں۔

درخواست میں گجرات کے ایک شہری کا معاملہ بھی پیش کیا گیا ہے، جس کی 2018 ماڈل گاڑی کو لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پانچ ای چالان جاری کیے گئے۔ تاہم درخواست گزار کے مطابق چالان کے ساتھ منسلک تصاویر میں مختلف ماڈل کی گاڑی دکھائی گئی ہے۔

درخواست میں بتایا گیا ہے کہ متعلقہ شہری نے ناران سے گجرات تک سفر کیا اور مؤقف اختیار کیا کہ جن تاریخوں میں خلاف ورزیوں کے چالان جاری ہوئے، ان دنوں اس کی گاڑی لاہور میں موجود ہی نہیں تھی۔

درخواست میں ایک وکیل کی گاڑی کے خلاف جاری کیے گئے مزید چار ای چالانوں کا بھی حوالہ دیا گیا ہے، جن کی مجموعی رقم 11 ہزار روپے بنتی ہے۔

درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ صرف گاڑی کی نمبر پلیٹ کی بنیاد پر چالان جاری کرنا، جبکہ گاڑی کے میک، ماڈل اور رنگ کی تصدیق نہ کرنا، نظام میں بنیادی خامی ہے۔ ای چالان پر کسی افسر کا نام درج ہونا بھی انسانی تصدیق کا متبادل نہیں ہوسکتا۔

درخواست میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ عدم ادائیگی کی صورت میں گاڑی ضبط ہونے کے علاوہ ملکیت کی منتقلی اور ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی میں بھی رکاوٹیں پیدا ہوسکتی ہیں، جس سے بے قصور شہری متاثر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان ترکیہ کے تعاون سے منہ کھر بیماری کی ویکسین مقامی سطح پر تیار کرے گا

لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ ای چالان نظام میں شفافیت، جواب دہی، انسانی تصدیق اور شہریوں کو اپنا مؤقف پیش کرنے کے لیے مؤثر سماعت کا طریقہ کار یقینی بنایا جائے، تاکہ ٹیکنالوجی شہریوں کی سہولت کا ذریعہ بنے، نہ کہ غلط جرمانوں کا سبب۔

موضوعات : challengee-challanlhrhighcourt
ShareSend

متعلقہ خبریں

کوئی مواد دستیاب نہیں
اگلی خبر
What is President Trump’s future following his defeat in the midterm elections

صدر ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات میں شکست کے بعد مستقبل کیا ؟

یہ بھی پڑھیں

What is President Trump’s future following his defeat in the midterm elections

صدر ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات میں شکست کے بعد مستقبل کیا ؟

6 نومبر , 2026
Punjab's e-challan system challenged in Lahore High Court

پنجاب کا ای چالان سسٹم لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

6 نومبر , 2026
Details of unregistered madrassas sought from all four provinces

چاروں صوبوں سے غیر رجسٹرڈ مدارس کی تفصیلات طلب

6 نومبر , 2026
Pakistan will produce a vaccine for Foot-and-Mouth Disease locally, with the cooperation of Turkey.

پاکستان ترکیہ کے تعاون سے منہ کھر بیماری کی ویکسین مقامی سطح پر تیار کرے گا

6 نومبر , 2026
Horrific accident on Hazara Motorway; 7 people killed, 16 injured.

ہزارہ موٹروے پر خوفناک حادثہ، 7 افراد جاں بحق، 16 زخمی

6 نومبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔