جمعہ , 23 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home پاکستان

اسلام آباد میں انسانی گردوں کی غیر قانونی خرید و فروخت کا نیٹ ورک بے نقاب، ڈاکٹر سمیت 5ملزمان گرفتار

1 گھنٹہ پہلے
A A
اسلام آباد میں انسانی گردوں کی غیر قانونی خرید و فروخت کا نیٹ ورک بے نقاب، ڈاکٹر سمیت 5ملزمان گرفتار
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد (پاک ترک نیوز )اسلام آباد میں ایف آئی اے نے انسانی گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث منظم گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران 10 لاکھ روپے نقد برآمد کیے گئے، جبکہ 8 کروڑ 75 لاکھ روپے مالیت کی دو جائیدادیں منجمد اور تین گاڑیاں ضبط کر لی گئیں۔

ایف آئی اے کے مطابق ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کے تعاون سے اسلام آباد کی پی ڈبلیو ڈی سوسائٹی میں ایک مکان پر چھاپہ مارا گیا، جہاں غیر قانونی طور پر گردے کی پیوندکاری کی گئی تھی۔ اس کارروائی میں تین ملزمان کو موقع پر گرفتار کیا گیا، جبکہ دو دیگر افراد کو بعد میں حراست میں لیا گیا۔ عدالت نے ملزمان کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ گردے کی پیوندکاری کے لیے مریض سے 30 لاکھ روپے وصول کیے گئے، جبکہ گردہ عطیہ کرنے والے شخص کو 4 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ اس رقم میں سے 3 لاکھ 40 ہزار روپے عطیہ کنندہ کو ملنے تھے، جبکہ 60 ہزار روپے تین ایجنٹوں میں کمیشن کے طور پر تقسیم کیے جانے تھے۔

حیران کن انکشاف یہ بھی سامنے آیا کہ ملزمان رہائشی مکانات میں بغیر قانونی طبی اسناد کے گردوں کی پیوندکاری کر رہے تھے۔ ٹشو ٹائپنگ، کراس میچ، پی آر اے اور ایچ ایل اے جیسے ضروری ٹیسٹ بھی مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے کروائے جاتے تھے۔

نیٹ ورک میں ایجنٹوں کے علاوہ ڈاکٹر، نرس،بے ہوشی کی دوا دینے والا ماہر، ادویات فراہم کرنے والا، لیبارٹری ٹیسٹ کروانے والا اور ڈائیلاسز فراہم کرنے والا شخص بھی شامل تھا۔ گروہ پی ڈبلیو ڈی سوسائٹی اسلام آباد، بحریہ ٹاؤن فیز فور اور پشاور میں سرگرم تھا۔

تحقیقات کے مطابق ملزمان نے غیر قانونی پیوندکاری سے حاصل ہونے والی رقم سے اسلام آباد میں قیمتی جائیدادیں بھی خریدیں۔ ایک ملزم نے میڈیا ٹاؤن میں 10 مرلے کا مکان 6 کروڑ 25 لاکھ روپے میں خریدا، جبکہ دوسرے نے جناح گارڈن فیز ون میں 5 مرلے کا مکان ڈھائی کروڑ روپے میں خریدا۔ ایف آئی اے نے دونوں جائیدادوں کی منتقلی منجمد کر دی ہے۔

کارروائی کے دوران ایک چینگن اوشان ایکس سیون اور دو ہونڈا سِوک گاڑیاں بھی ضبط کی گئیں۔ متعلقہ اداروں نے غیر قانونی سیٹ اپ کو سیل کر دیا ہے، جبکہ ملزمان کے بینک ریکارڈ حاصل کرنے اور منی لانڈرنگ کی الگ کارروائی شروع کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

موضوعات : arrestedbuyingislamabadkidneys
ShareSend

متعلقہ خبریں

People rejoice when their opponents are arrested while they are in power, but when they find themselves in the opposition, they rush to the courts—Supreme Court.
تازہ ترین

لوگ اقتدار میں مخالفین کی گرفتاری پرخوش ہوتے ہیں ،اپوزیشن میں ہوں تو عدالتوں کی طرف بھاگتے ہیں ،سپریم کورٹ

22 اکتوبر , 2026
IMF warns of rising inflation in Pakistan, advises maintaining a tight monetary policy.
تازہ ترین

آئی ایم ایف کی پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کی وارننگ، سخت مالیاتی پالیسی برقرار رکھنے کی تنبیہ

22 اکتوبر , 2026
محسن نقوی ،طلال چودھری کی لائبہ اعجاز کے گھر آمد ،اہلخانہ سے اظہار افسوس
پاکستان

محسن نقوی ،طلال چودھری کی لائبہ اعجاز کے گھر آمد ،اہلخانہ سے اظہار افسوس

21 اکتوبر , 2026
Local government elections in Islamabad will be held on December 20; election schedule issued.
تازہ ترین

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 20 دسمبر کو ہوں گے، انتخابی شیڈول جاری

21 اکتوبر , 2026
Election Commission orders to hold local government elections in Islamabad under 2015 law
تازہ ترین

الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 2015کے قانون کے تحت کرانے کا حکم

21 اکتوبر , 2026
Prime suspect in Laiba suicide case killed by gunfire from his own associates
تازہ ترین

لائبہ خودکشی کیس کا مرکزی ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

21 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
نیشنل بینک کے سی ای او کی سیلری 95لاکھ ،3کروڑ کی انشورنس ،گھر کے کرائے کیلئے10لاکھ روپے ماہانہ

نیشنل بینک کے سی ای او کی سیلری 95لاکھ ،3کروڑ کی انشورنس ،گھر کے کرائے کیلئے10لاکھ روپے ماہانہ

یہ بھی پڑھیں

Scottish Minister Humza Yousaf’s book Under Fire The harrowing tale of a family trapped in Gaza.

اسکاٹس منسٹر حمزہ یوسف کی کتاب انڈر فائر غزہ میں پھنسے خاندان کی اذیت ناک داستان

23 اکتوبر , 2026
نیشنل بینک کے سی ای او کی سیلری 95لاکھ ،3کروڑ کی انشورنس ،گھر کے کرائے کیلئے10لاکھ روپے ماہانہ

نیشنل بینک کے سی ای او کی سیلری 95لاکھ ،3کروڑ کی انشورنس ،گھر کے کرائے کیلئے10لاکھ روپے ماہانہ

23 اکتوبر , 2026
اسلام آباد میں انسانی گردوں کی غیر قانونی خرید و فروخت کا نیٹ ورک بے نقاب، ڈاکٹر سمیت 5ملزمان گرفتار

اسلام آباد میں انسانی گردوں کی غیر قانونی خرید و فروخت کا نیٹ ورک بے نقاب، ڈاکٹر سمیت 5ملزمان گرفتار

23 اکتوبر , 2026
اٹلی کی مشہور فضائی ٹیم کے لیےنئے جنگی طیارے کی پہلی جھلک

اٹلی کی مشہور فضائی ٹیم کے لیےنئے جنگی طیارے کی پہلی جھلک

23 اکتوبر , 2026
Terrorist attempt in Gwadar thwarted; 10 terrorists, including a woman, killed.

گوادر میں دہشت گردی کی کوشش ناکام، خاتون سمیت 10 دہشت گرد ہلاک

23 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔