دوحہ (پاک ترک نیوز )پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ چاروں ممالک کے درمیان یہ معاہدہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طے پایا۔
ترک وزارت دفاع کے مطابق معاہدے کا مقصد چاروں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینا اور دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا ہے۔
معاہدے کے تحت پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا فوجی مشقوں، تربیت اور تحقیق و ترقی کے شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے۔
ترک وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ چاروں ممالک کی دفاعی صنعتوں کو بہتر بنانے اور مشترکہ کوششوں کو آگے بڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔











