لاہور( پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سائوتھ افریقا کے خلاف وائٹ بال سیریز کے ٹکٹس کی فروخت شروع کردی۔
راولپنڈی میں شیڈول پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے ٹکٹ کم سے کم 400 روپے سے لے کر 15 ہزار روپے تک میں دستیاب ہیں۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں شیڈول دوسرے اور تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کے ٹکٹ 400 روپے سے لے کر ڈھائی ہزار روپے تک میں دستیاب ہیں۔
فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کے لیے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 400 روپے اور زیادہ سے زیادہ 3 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 28 اکتوبر، دوسرا ٹی ٹونٹی 31 اکتوبر اور تیسرا یکم نومبر کو کھیلا جائے گا۔
ون ڈے سیریز کے میچز 4، 6 اور 8 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔












