پشاور (پاک ترک نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں تجاوزات کے خاتمے اور صفائی ستھرائی کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا اعلان کر دیا۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی اور اس سلسلے میں کسی سفارش یا دباؤ کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ ان کے مطابق صاف ستھرا خیبرپختونخوا ان کا عزم ہے اور صوبے میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کرسٹیانورونالڈو پر تربیتی کیمپ چھوڑنے پر 30 روزہ پابندی
گورنر خیبرپختونخوا نے پاکستان تحریک انصاف کی سابقہ صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تیرہ سال کا گند صرف تین دن میں صاف نہیں ہو سکتا۔فیصل کریم کنڈی کے اعلان کے مطابق تجاوزات کے خاتمے اور صفائی کے معاملات میں کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جائے گا، جبکہ حکومتی اقدامات کے ذریعے صوبے میں صفائی اور نظم و ضبط بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی۔












