جمعہ , 16 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

بھارت 2027 میں جاپان کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی چوتھی بڑی معیشت بن جائے گا، عالمی مالیاتی فنڈ کی پیش گوئی

1 گھنٹہ پہلے
A A
India will overtake Japan to become the world's fourth-largest economy by 2027, the International Monetary Fund predicts.
Share on Facebookwhatsapp

نئی دہلی ( پاک ترک نیوز) بھارت: بھارت 2027 میں جاپان کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی چوتھی بڑی معیشت بننے کی جانب گامزن ہے، عالمی مالیاتی فنڈ نے پیش گوئی کی ہے کہ بھارتی معیشت کا حجم 4 ہزار 520 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا، جبکہ جاپان تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر آ جائے گا۔عالمی مالیاتی فنڈ کے مطابق رواں سال جاپان دنیا کی چوتھی بڑی معیشت کی حیثیت برقرار رکھے گا، تاہم 2027 میں بھارت اس سے آگے نکل جائے گا، جبکہ برطانیہ بھی جاپان سے آگے رہنے کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت نے عالمی معاشی مشکلات کے باوجود گزشتہ برسوں میں مضبوط معاشی ترقی کی ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ نے رواں سال بھارتی معیشت کی شرح نمو کا تخمینہ بڑھا کر 7 فیصد کر دیا ہے۔اس کے برعکس جاپان کو عمر رسیدہ آبادی، سست معاشی ترقی اور ساختی مسائل کا سامنا ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ نے 2026 میں جاپانی معیشت کی شرح نمو صرف 0.7 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔عالمی مالیاتی فنڈ کے ایشیا و بحرالکاہل شعبے کے سربراہ کرشنا سرینواسن کے مطابق بھارت مضبوط معاشی بنیادوں، مالیاتی نظم و ضبط اور زرمبادلہ کے وافر ذخائر کے ساتھ توانائی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بحران میں داخل ہوا، جس سے اسے صورت حال سے نمٹنے میں مدد ملی۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے بچے سے زیادتی کے ملزم کی درخواست  ضمانت مسترد کر دی

جاپان میں توانائی کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی نے بھی معیشت پر دباؤ بڑھایا ہے۔ 2022 کے موسم بہار سے صارفین کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ ین کی قدر میں کمی نے درآمدی اشیا مزید مہنگی کر دی ہیں۔رپورٹ کے مطابق مصنوعی ذہانت کے شعبے میں سرمایہ کاری سے جاپانی معیشت کو فائدہ پہنچ رہا ہے، تاہم اس کا اثر خطے کے بعض دوسرے ممالک کے مقابلے میں محدود ہے۔ جمعرات کو ٹوکیو کی حصص منڈی کا اہم اشاریہ تقریباً 5 فیصد گر گیا، جس کی بڑی وجہ ٹیکنالوجی کمپنیوں کے حصص میں کمی اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں منافع کے حوالے سے خدشات تھے۔

موضوعات : economyfundsindiajapajapan
ShareSend

متعلقہ خبریں

Consultation with Fitch to improve Pakistan's credit rating
تازہ ترین

پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر بنانے کے لیے فچ سے مشاورت

16 اکتوبر , 2026
بالی ووڈ اداکار عمران خان کا بھارت چھوڑنے کا نوٹس چیلنج کرنے کا فیصلہ
تازہ ترین

بالی ووڈ اداکار عمران خان کا بھارت چھوڑنے کا نوٹس چیلنج کرنے کا فیصلہ

15 اکتوبر , 2026
Indian Air Force Chief admits there is no formal offer to sell US F-35 aircraft to India.
تازہ ترین

امریکی ایف 35 طیارہ بھارت کو فروخت کرنے کی باضابطہ پیشکش نہیں، بھارتی فضائیہ کے سربراہ کا اعتراف

12 اکتوبر , 2026
Several leaders, including party chief Abhijit Dapke—who is as insignificant as a cockroach—have been arrested.
تازہ ترین

کاکروج جتنا پارٹی کے سربراہ ابھجیت دپکے سمیت متعدد رہنما گرفتار

10 اکتوبر , 2026
The power crisis in India has reached a three-year high.
تازہ ترین

بھارت میں بجلی کا بحران تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

3 اکتوبر , 2026
Indian Charge d'Affaires summoned to Foreign Office, strong protest over killing of Pakistani citizens
تازہ ترین

بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی ،پاکستانی شہریوں کے قتل پر شدید احتجاج

3 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
Consultation with Fitch to improve Pakistan's credit rating

پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر بنانے کے لیے فچ سے مشاورت

یہ بھی پڑھیں

Terrorist network exposed in Balochistan; multiple arrests made, including two female suicide bombers.

بلوچستان میں دہشت گرد نیٹ ورک بے نقاب، دو خواتین خودکش بمباروں سمیت متعدد گرفتاریاں

16 اکتوبر , 2026
Pakistan stands shoulder to shoulder with Saudi Arabia to safeguard its sovereignty and security, says the Prime Minister.

پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی کے تحفظ کے لیے شانہ بشانہ کھڑا ہے،وزیراعظم

16 اکتوبر , 2026
Adrian Hamilton-Manns nominated as new head of PIA

پی آئی اے کے نئے سربراہ کے لیے ایڈریان ہیملٹن مینز نامزد

16 اکتوبر , 2026
Governor announces increase in compensation for martyrs of the Khyber Pakhtunkhwa Police

گونر کا خیبرپختونخوا پولیس کے شہداء کے معاوضوں میں اضافے کا اعلان

16 اکتوبر , 2026
No one's life is safe in Khyber Pakhtunkhwa, what did the 13-year PTI government do Shazia Marri

خیبرپختونخوا میں کسی کی جان محفوظ نہیں، 13 سالہ پی ٹی آئی حکومت نے کیا کیا؟ شازیہ مری

16 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔