جمعہ , 16 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

قازقستان کا سونے کے ذخائر فروخت کرنے کا فیصلہ

1 گھنٹہ پہلے
A A
Kazakhstan decides to sell gold reserves
Share on Facebookwhatsapp

دوشنبے ( پاک ترک نیوز) قازقستان نے اپنے سونے کے بڑے ذخائر میں کمی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں توازن پیدا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ قازقستان کے مرکزی بینک نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال کے اختتام تک سونے کے ذخائر کا مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں حصہ تقریباً تین فیصد کم کیا جائے گا۔عالمی مالیاتی منڈیوں سے متعلق رپورٹ کے مطابق قازقستان کے مرکزی بینک کی ڈپٹی گورنر عالیہ مولدابیکووا کا کہنا ہے کہ امریکی حکومتی بانڈز پر منافع کی شرح کئی دہائیوں کی بلند سطح کے قریب پہنچنے سے ڈالر میں سرمایہ کاری زیادہ پُرکشش ہو گئی ہے، جس کے باعث سونے کی سرمایہ کاری کے طور پر کشش میں کمی آئی ہے۔

قازقستان دنیا میں سونا پیدا کرنے والے بڑے ممالک میں شامل ہے اور اس کا مرکزی بینک ملک میں نکالے جانے والے سونے کا تمام حصہ خریدنے کا اختیار رکھتا ہے۔ گزشتہ سال فروری میں سونے کی فروخت روکنے کے بعد قازقستان کے سونے کے ذخائر بڑھ کر 386 ٹن ہو گئے، جو مجموعی ذخائر کا تقریباً 78 فیصد ہیں۔عالیہ مولدابیکووا کے مطابق ذخائر کا اتنا بڑا حصہ صرف سونے پر مشتمل ہونا تشویش کا باعث ہے، کیونکہ اس سے سرمایہ کاری کا توازن متاثر ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 66 ارب 40 کروڑ ڈالر کے غیر ملکی کرنسی کے ذخائر کو ضرورت کے وقت فوری استعمال کے قابل رکھنا ضروری ہے۔قازقستان سونے کے ذخائر میں مجوزہ کمی کا نصف حصہ سونا براہِ راست فروخت کرکے، جبکہ باقی نصف حصہ مالیاتی معاہدوں کے ذریعے حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ تاہم، اگر سونے کی قیمت فی اونس چار ہزار ڈالر سے نیچے آتی ہے تو فروخت کیے بغیر بھی ذخائر میں سونے کا تناسب کم ہو کر 75 فیصد کے قریب پہنچ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: استنبول میں شدید بارشوں کا 80سالہ ریکارڈ ٹو ٹ گیا ،3افراد ہلاک

دوسری جانب عالیہ مولدابیکووا نے کہا کہ مارکیٹ کی پیش گوئیوں کے مطابق سونے کی قیمت میں مزید اضافہ متوقع ہے، اس لیے مرکزی بینک فوری طور پر طویل مدتی حکمت عملی طے کرنے کے بجائے صورتحال کا مسلسل جائزہ لے گا۔عالمی کونسل برائے سونا کے اعداد و شمار کے مطابق قازقستان 2026 کے ابتدائی آٹھ ماہ میں دنیا کے بڑے سرکاری خریداروں میں چوتھے نمبر پر رہا۔ اگست میں سات ٹن سونا خریدنے کے بعد اس سال اب تک قازقستان کی سونے کی خریداری 36 ٹن تک پہنچ چکی ہے۔

موضوعات : goldkazakistanreserves
ShareSend

متعلقہ خبریں

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی
تازہ ترین

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

7 اکتوبر , 2026
Increase in the price of gold and silver
تازہ ترین

سونے اور چاندی کی قیمت میں اضافہ

5 اکتوبر , 2026
Big drop in gold price
تازہ ترین

سونے کی قیمت میں بڑی کمی

1 اکتوبر , 2026
Gold and silver prices rise again
تازہ ترین

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

30 ستمبر , 2026
Gold and silver prices fall
تازہ ترین

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

26 ستمبر , 2026
Big drop in gold price
تازہ ترین

سونے کی قیمت میں بڑی کمی

21 ستمبر , 2026
اگلی خبر
A whirlwind of action and humor in the style of John Wick this Christmas the new film The Holiday Hitman will be released next month.

جان وِک کے انداز میں کرسمس پر ایکشن اور مزاح کا طوفان، نئی فلم ’’دی ہالیڈے ہٹ مین‘‘ اگلے ماہ ریلیز ہوگی

یہ بھی پڑھیں

Proposal to send citizens to Europe in exchange for hosting Afghan refugees rejected; Kyrgyzstan gives a firm response.

افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کے بدلے شہری یورپ بھیجنے کی تجویز مسترد، کرغزستان کا دوٹوک جواب

16 اکتوبر , 2026
World Food Day Maryam Nawaz pays tribute to farmers; announces the establishment of ten more 'Agri Malls' in Punjab.

عالمی یوم خوراک، مریم نواز کا کسانوں کو خراج تحسین، پنجاب میں مزید دس ایگری مال قائم کرنے کا اعلان

16 اکتوبر , 2026
17 people killed and 333 injured in Houthi attacks on Saudi Arabian airports, says Saudi-led coalition forces.

سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر حوثی حملوں میں 17 افراد جاں بحق، 333 زخمی ہوئے ،سعودی اتحادی فوج

16 اکتوبر , 2026
Nawaz Sharif's vehicles vandalized for the third time in London

لندن میں نواز شریف کی گاڑیوں پر تیسری بار توڑ پھوڑ

16 اکتوبر , 2026
Extension in the deadline for filing income tax returns

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

16 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔