لاہور( پاک ترک نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی نے دستک دے دی، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا، درجہ حرارت میں بھی نمایاں کمی آ گئی۔وزیر آباد، حافظ آباد، شکر گڑھ، اوکاڑہ اور رینالہ خورد میں بادل برسے، جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بارش کے بعد موسم سرد ہو گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے، جس کے باعث مختلف علاقوں میں سردی کی شدت بڑھ سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی وزیر جنگ کی تقریر کے دوران غزہ کے حق میں نعرے
دوسری جانب پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔ بعض علاقوں میں ژالہ باری کے باعث پھلوں کے باغات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔












