اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی توثیق کیلئے قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی ، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس جاری ہے۔
۔۔ وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے قرارداد پیش کی ۔ دوسری طرف سینیٹ کا اجلاس شام چار بجے ہوگا، آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت ایمرجنسی نفاذ کی توثیق کے لئے قرارداد پیش کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت کا واشک آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین، دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح گیارہ بجے طلب کر لیا گیا، مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کی منظوری دی جائے گی۔












