اسلام آباد (پاک ترک نیوز )وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات آج ہوگی، ملکی سیاسی صورتحال اور نئے بلز پر مشاورت متوقع ہے
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کا وفد خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں وزیراعظم سے ملاقات کرے گا۔ وفد میں فاروق ستار، سید امین الحق اور مصطفیٰ کمال شامل ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں وزیر مملکت طارق فضل چوہدری بھی شرکت کریں گے۔
ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جبکہ نئے پیش کیے جانے والے بلز پر بھی مشاورت متوقع ہے












