اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے گیارہ اکتوبر کے اقدامات کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام ہنگامی حالت اور گورنر راج کو مسترد کرتے ہیں۔
بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ 11 اکتوبر کا دن پاکستان کی جمہوری تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ کو حراست میں رکھا گیا، جبکہ حکومتی مشینری اچانک تبدیل کر دی گئی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے نظریے کے حامی جیلوں میں ہیں، تاہم پارٹی ہر فورم پر اپنی آواز اٹھائے گی۔ کل پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوگا، جس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز نے معاشیات کے نوبیل انعام کا اعلان کر دیا
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ دہشت گردی پاکستان کے لیے ناسور ہے، اس کے خلاف جنگ میں عوام کو تقسیم نہیں کرنا چاہیے۔ ان کے مطابق حکومت کے ساتھ آخری وقت تک رابطے جاری تھے، لیکن حکومت نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا۔پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مقدر جمہوریت ہے اور وفاق اسی وقت مضبوط ہوگا جب صوبے مضبوط ہوں گے۔












